English   /   Kannada   /   Nawayathi

وباء کے دنوں میں قائم کئے گئے یہ ہسپتال ہمارے ملک کی سرخروئی کا نشان بنیں گے: ایردوان

share with us

انقرہ یکم جون2020(فکروخبر/ذرائع) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی ایک ایسا ملک ہے کہ جو کورونا وباء کے دوران پوری دنیا کا مرکزِ توجہ بن گیا ہے۔

صدر ایردوان نے وباء کے دنوں میں استنبول میں تعمیر کئے گئے یشیل کھوئے پروفیسر ڈاکٹر مراد دِلمین ایر ایمر جنسی ہسپتال  کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔

خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ "ترکی ایک ایسا ملک ہے کہ جو اپنے شعبہ صحت کے انفراسٹرکچر اور عمومی صحت کے بیمہ سسٹم کی وجہ سے پوری دنیا کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ " ہم نے وباء کے دنوں میں 2 ماہ سے قلیل عرصے میں ایمرجنسی ہسپتال تعمیر کئے ہیں جو دنیا کے لئے ایک مثالی نمونہ ہیں۔ دنیا کے متعدد ممالک نے جس مسئلے کو عارضی موبائل ہسپتالوں اور پری فیبرک ہسپتالوں کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی ہے ہم نے اس مسئلے پر زیادہ مختصر مدت میں پائیدار ہسپتال قائم کر کے ان پر قابو پا لیا ہے"۔

ایمرجنسی ہسپتالوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ یہ صحت کے ادارے ہمارے ملک کی سرخروئی کا نشان بنیں گے۔ اللہ کا بیش بہا شکر ہے کہ ان ہسپتالوں کی صورت میں ہم نے جو اضافی صلاحیت قائم کی ہے اس کی ضرورت پڑنے سے پہلے ہی ہم وباء کا زور توڑنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ " ہم بہت بڑے پیمانے پر صحت ٹوئر ازم میں قدم رکھ رہے ہیں۔ ہم اپنے ملک و ملت کی خدمت میں گزارے ہوئے ہر دن، ہر لمحے، اس راستے پر اٹھائے گئے ہر قدم اور لئے گئے ہر سانس کے لئے اپنے رب کے شکر گزار ہیں"۔

وزیر صحت فخر الدین کھوجا نے بھی اس موقع پر خطاب میں کہا ہے کہ ہسپتال کے افتتاح کے ساتھ ہم نے ایک اور ایسا اقدم اٹھایا ہے جو ہمارے نظام صحت کی طاقت میں مزید اضافہ کرے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایمرجنسی ہسپتال ترکی کے لئے لازم و ملزوم منصوبے ہیں۔ ہم زلزلوں کا شدید تجربہ رکھنے والا ملک ہیں۔ وباء اور آفات کے مقابل ہمیں ایک مضبوط ضمانت کی ضرورت ہے۔ ایمر جنسی ہسپتال ان دنوں درپیش حالات میں ایک ترجیحی ذمہ داری اٹھائیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ ہسپتال ان مریضوں کو زیادہ خدمات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے کہ جن کا علاج ہنگامی حالات کی وجہ سے جزوی طور پر ملتوی کر دیا گیا تھا۔

بعد ازاں صدر ایردوان نے استنبول میں ہی قائم کئے گئے دوسرے ہسپتال خادم کھوئے ڈاکٹر اسماعیل نیازی قورتلمش ہسپتال کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ ہسپتال ایک ایسا شہ پارہ ہے کہ جو تاریخی اہمیت بھی رکھتا ہے اور مریضوں کے لئے شفا کا وسیلہ بھی بنے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ سلطان عبدالحمید دوئم کی طرف سے 129 سال قبل خادم کھوئے میں تعمیر کروائے گئے فوجی ہسپتال کو تعمیر و مرمت کے بعد ملت کی خدمت میں پیش کرنا ہمیں نصیب ہوا ہے۔

ہسپتال کے منصوبے کی ویڈیو کے مطابق خادم کھوئے ہسپتال 23 ایکڑ اراضی پر تعمیر کیا گیا ہے۔ ہسپتال کا بند حصہ 4500 مربع میٹر پر مشتمل ہے اور اس میں 59 ایمر جنسی اور 42 عام مریضوں کے بستروں سمیت کُل 101 بستروں کی صلاحیت موجود ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا