English   /   Kannada   /   Nawayathi

حکومت ِاسرائیل نے القدس میں فلسطینی صنعتی علاقے کو منہدم کرنے کے احکامات جاری کردیے

share with us

یکم جون2020(فکروخبر/ذرائع) اسرائیل مقبوضہ القدس میں فلسطینیوں کے 200 سے زائد کاروباری مراکز کو رواں سال کے اختتام تک منہدم کرنے کا ہدف رکھتا ہے۔

القدس کے عرب ایوان صنعت و تجارت کے صدر کمال عبیدات نے فلسطینی سرکاریہ خبر ایجنسی  وفا کو بتایا ہے کہ  القدس بلدیہ نے  حکومتِ اسرائیل کی منصوبہ بندی کمیٹی کی منظوری کے ساتھ شہر کے وادی الا جیوز  محلے میں واقع صنعتی علاقے میں تقریباً 200 دکانوں اور کارخانوں کو سال کے آخیر تک مسمار کرنے  کانوٹس جاری کر دیا ہے۔

انہوں نے اس جانب توجہ مبذول کرائی ہے کہ یہ علاقہ القدس کا سب سے  زیادہ کاروبار ہونے والا مقام ہے، اس فیصلے کا مقصد القدس کی شناخت اور اس کے ڈھانچے میں تبدیلی لاتے ہوئے اسے یہودی علاقہ بنانے اور شہر میں فلسطینیوں کے ہاتھ میں ہونے والے واحد صنعتی علاقے پر بھی قبضہ جمانا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی انتظامیہ سرکاری مال ہونے کے دعوے کے ساتھ فلسطینیوں کی ملکیت میں ہونے والی اراضیوں اور عمارتوں کو غیر قانونی طریقے سے اپنی تحویل میں لے رہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا