English   /   Kannada   /   Nawayathi

شام، فائر بندی کے قیام کے بعد 3 لاکھ کے قریب شامی شہریوں کی گھر واپسی

share with us

یکم جون2020(فکروخبر/ذرائع)شامی شہر ادلیب میں 6 مارچ کو نافذ العمل  کیے جانے والے فائر بندی کے اطلاق کے  بعد سے ابتک 2 لاکھ 85 ہزار سے زائد شہری اپنے اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

علاقے میں نقل مکانی کے اعداد و شما ر کے  بارے میں امور پر کام کرنے والے شامی مداخلت کوآرڈینٹر منیجر محمد خلاج سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق اسد انتظامیہ  اور اس  کے حمایتیوں کیفوجی آاپریشن کو روکنے اور فائر بندی قائم کرنے کے نتیجے میں اس سے قبل نقل مکانی کرنے پر مجبور ہونے والے شہریوں کی گھر واپسی کاسلسلہ جاری ہے۔

اس دوران 2 لاکھ 85 ہزار 403 پناہ گزین ادلیب اور حلب کے مضافات پر اپنے اپنے گھروں کو لوٹے ہیں۔

گھروں کو لوٹنے والے ان افراد کو  شہری تنظیمو  ں کی امداد کی   ضرورت لا حق ہے۔

دوسری جانب اسد افواج  اور ایرانی تعاون کے حامل دہشت گرد گروہوں پر مشتمل انتظامیہ قوتوں کی خشکی سے پیش قدمی  کے باعث ان علاقوں میں مکانات موجود ہونے والے شہری تمام تر مشکلات کے باوجود ترکی۔ شام فرنٹ لائن پر قائم کیمپوں میں قیام کو ترجیح دے رہے ہیں۔

فائر بندی  کے دوام کی صورت میں مزید شہریوں کی گھر واپسی کی توقع کی جاتی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا