English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکا کی ڈبلیو ایچ او سے علیحدگی، چین کا اہم بیان سامنے آگیا

share with us

بیجنگ:یکم جون2020(فکروخبر/ذرائع) چین نے کہا ہے کہ امریکا کی عالمی ادارہ صحت (ڈبلیوایچ او) سے علیحدگی ’پاور پالیٹکس‘ ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ عالمی برادری امریکا کے رویے سے متفق نہیں ہے، امریکا ڈبلیو ایچ او کے حلقے سے نکل کر پاور پالیٹکس کررہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ چین پر کروناوائرس کے الزام سے نہ وائرس ختم ہوگا نہ جانیں بچ سکیں گی، وبائی مرض پر سیاست کے بجائے امریکی سیاستدان اس کے خاتمے کے لیے اقدامات پر توجہ دیں۔

امریکی صدر کی ایک بار پھر عالمی ادارہ صحت پر تنقید

گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے تمام تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا۔ ٹرمپ کے اقدام پر عالمی اداروں کو شدید تشویش لاحق ہے۔

اپنے حالیہ بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ فنڈز ڈبلیو ایچ او کے بجائے عوامی صحت کے منصوبوں پر لگائیں گے، فنڈنگ اب دنیا میں صحیح مقصد کے لیے استعمال ہوگی، امریکی شہریوں کا تحفظ جاری رکھوں گا۔

قبل ازیں امریکا کے صدر نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی فنڈنگ روکنے کی بھی دھمکی دی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا