English   /   Kannada   /   Nawayathi

مسجد نبوی پنج وقتہ نمازوں کے لیے کھول دی گئی

share with us

ریاض:31 مئی 2020(فکروخبر/ذرائع) شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے حکم پر مسجد نبوی مرحلہ وار 5 وقت کی نمازوں کے لیے کھول دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شاہ سلمان کے حکم پر سعودی حکومت نے مسجد نبوی کھولنے کا اعلان کیا تھا، آج مسجد پنج وقتہ نمازوں کے لیے کھول دی گئی، نماز فجر بھی با جماعت ادا کی گئی۔

نماز فجر کی ادائیگی کے لیے حرم کے نئے توسیعی حصے اور بیرونی صحن کو استعمال کیا گیا، سعودی عرب کے دیگر شہروں کی مساجد میں بھی نماز باجماعت کی اجازت دے دی گئی ہے۔

مسجد نبوی کی انتظامیہ کے مطابق حرم کا پرانا حصہ اور روضہ شریف زائرین کے لیے بند رہیں گے، حرم نبوی کے نئے حصے کے علاوہ بیرونی صحن سے بھی قالین ہٹا دیے گئے، حرم کی گنجائش کے حساب سے صرف 40 فی صد نمازیوں کو آنے کی اجازت دی گئی۔

سعودی عرب میں ماسک نہ پہننے والوں پر 1ہزار ریال جرمانہ عائد کرنے کا اعلان

انتظامیہ نے ہدایت کی تھی کہ دیگر افراد بیرونی صحنوں میں سماجی فاصلے کے ساتھ نماز ادا کریں گے۔ نمازیوں کو اپنے جائے نماز لانے اور وضو گھر سے کر کے آنے کی بھی ہدایت کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ کرونا وائرس کی عالمگیر وبا کے باعث مسجد نبوی کو عام نمازیوں کے لیے بند کیا گیا تھا، بعد ازاں سعودی حکومت کی جانب سے ماہ رمضان میں مسجد نبوی میں محدود پیمانے پر نماز تراویح ادا کرنے کی مشروط اجازت دی گئی تھی۔

نماز تراویح میں مسجد نبوی میں کام کرنے والے عملے کو شرکت کی اجازت تھی جب کہ نماز کے دوران سماجی فاصلے کے اصول پر بھی سختی سے عمل کیا گیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا