English   /   Kannada   /   Nawayathi

مہاراشٹرا میں 91 پولس اہلکاروں مین کوروناکی تشخیص ، دہلی میں اے ایس ائی کی موت

share with us

:31 مئی 2020(فکروخبر/ذرائع)مہاراشٹر میں کورونا انفیکشن کا اثر بڑھتا ہی جا رہا ہے اور لگاتار پولس اہلکاروں کے پازیٹو ہونے کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 91 پولس اہلکاروں میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد مہاراشٹر میں کورونا کی زد میں آنے والے پولس اہلکاروں کی مجموعی تعداد 2416 ہو گئی ہے۔

دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کے مسلسل بڑھتے معاملات کے درمیان دہلی پولیس کے کورونا متاثر اسسٹنٹ سب انسپیکٹر (اے ایس آئی) شیش منی پانڈے کی یہاں آرمی اسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی ہے۔ ایک پولیس افسر نے اتوار کو بتایا کہ شیش منی پانڈے فوج سے ریٹائر ہونے کے بعد سال 2014 میں بطور اے ایس آئی دہلی پولیس میں بھرتی ہوئے تھے۔ وہ ان دنوں کرائم برانچ میں تعینات تھے۔ انہوں نے 26 مئی کو بخار اور کھانسی کی شکایت کے بعد کورونا ٹیسٹ کرایا تھا، جس کی رپورٹ 28 مئی کو پازیٹو آئی تھی۔ اس کے بعد انہیں دھولاکواں علاقے میں واقع آرمی اسپتال میں داخل کرایا گیاتھا جہاں کل شام ان کی موت ہوگئی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا