English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل میں کل اتوار کو بھی ضروری اشیاء کی دکانیں رہیں گی کھلی 

share with us

بھٹکل 30/ مئی 2020(فکروخبر نیوز)  گذشتہ دو روز قبل ایس پی کی جانب سے لاک ڈاؤن کھولنے اور اتوار کے روز مکمل طور پر بند رہنے کے اعلان کے درمیان آج حکومت کی جانب سے اتوار کے روز لاک ڈاؤن نہ رہنے والے بیان پر عوام الجھن کا شکار ہوگئی۔اس درمیان اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر بھرت کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ بھٹکل میں کنٹنمنٹ علاقوں  (مدینہ کالونی، عثمانیہ اسٹریٹ، کوکتی نگر، گڈ لک روڈ اور سلطانی اسٹریٹ) کے علاوہ شہر کے دیگر علاقوں میں صبح آٹھ بجے سے دوپہر دو بجے تک کرانی دکانیں، ترکاری،بیکری، میڈیکل، سلون،گیارج، پٹرول بنک اور گوشت ک دکانیں کھلی رہیں گی۔  
اسسٹنٹ کمشنر کے اعلان کے بعد یہ بات صاف ہوگئی ہے کہ بھٹکل میں بھی کل یعنی 31مئی اتوار کے دن بھی مذکورہ تمام دکانیں کھلی رہیں گی۔ افسران کی جانب سے دئیے گئے وقت کے لحاظ کے ساتھ عوام ضروری اشیاء کی خریداری کے لئے اپنے اپنے گھروں سے نکل سکتے ہیں۔  اس دوران یہ بات انہیں ہمیشہ یاد رکھنی چاہیے کہ سماجی دوری برقرار رکھیں اور بغیر ماسک کے گھروں سے باہر نکلنے سے مکمل طور پر گریز کریں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا