English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایک بارپھر مسجد اقصیٰ کی روحانی کیفیات بحال

share with us

القدس: 30مئی 2020(فکروخبر/ذرائع)کرونا کی وبا کی وجہ سے مسجد اقصیٰ  میں نماز کی ادائی پر پابندی کے اڑھائی ماہ کے بعد کل جمعہ کی فجر کو ایک بارپھر مسجد اقصیٰ کی روحانی کیفیات بحال ہوگئی ہیں۔ کل جمعہ کی نماز فجر کے وقت القدس کی فلسطینیوں کی بڑی تعداد نے مسجد اقصیٰ میں حاضری دی اور فجر کی نماز مسجد اقصیٰ میں ادا کی۔

اس موقعے پر اسرائیلی فوج اور پولیس کی طرف سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے۔

مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کی بڑی تعداد نے اذان فجر کیساتھ ہی مسجد میں آنا شروع کردیا۔ اسرائیلی فوج نے فلسطینی نمازیوں کو مسجد اقصیٰ میں آنے سے روکنے کے لیے باب العامود، وادی حلوہ اور سلوان سمیت القدس کے دیگر مقامات پر جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کر رکھی تھیں۔

فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ میں آمد کے ساتھ ساتھ دوسری طرف فلسطینی شخصیات اورعلما نے شہریوں سے اپیل کی تھی کہ وہ جمعہ کی نماز میں مسجد اقصیٰ میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا