English   /   Kannada   /   Nawayathi

مسجد نبویﷺ نماز کے لیے کل کھول دی جائے گی مگر روضہ نبویﷺ کی زیارت نہیں ہو سکے گی

share with us

مدینہ منورہ:30مئی 2020(فکروخبر/ذرائع) کورونا وائرس کی وبا کے باعث کئی ماہ سے عام نمازیوں کے لیے بند کی گئی مسجد نبوی کل سے کھولی جا رہی ہے۔ اس خبر پر سعودی عرب کے علاوہ دُنیا بھر کے فرزندان توحید کی جانب سے بہت خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ تاہم مسجد نبوی کی انتظامیہ نے ایک اعلان کیا ہے جس نے لوگوں کو تھوڑا مایوس کر دیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق مسجد نبویﷺ کل بروز اتوار عام نمازیوں کے لیے کھول دی جائے گی، تاہم روضہ شریف کی زیارت کی اجازت نہیں ہو گی کیونکہ روضہ شریف، سلام پیش کرنے والا مقام اور حرم کا پُرانا حصہ فی الحال بند ہی رکھا جائے گا۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق کل سے نمازی حرم کے نئے حصے اور بیرونی صحنوں میں نماز ادا کر سکیں گے۔ مسجد نبوی کے نئے حصے اور بیرونی صحنوں سے قالین ہٹا اُٹھا دیئے گئے ہیں تمام نمازی فرش پر نماز ادا کریں گے۔
نئے حصے میں کل گنجائش کے صرف چالیس فیصد نمازیوں کو داخلے کی اجازت ہو گی۔ جبکہ باقی افراد بیرونی صحنوں میں نماز ادا کریں گے۔ نماز کے دوران سماجی فاصلے کی پابندی کی جائے گی۔واضح رہے کہ کل رات مدینہ منورہ گورنریٹ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ مسجد نبویﷺ کو اتوار کے روز مؤرخہ 31 مئی 8 شوال کو نمازیوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔ اردو نیوز کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ امور کی جنرل پریذیڈنسی کے سربراہ اعلیٰ ڈاکٹرعبدالرحمٰن السدیس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد نبویﷺ کو اتوار31 مئی سے شاہی منظوری پر کھول دیا جائے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ مسجد نبویﷺ حفاظتی تدابیر کے ساتھ مرحلہ وار کھول دی جائے گی. اس سے قبل سعودی حکومت نے 26 مئی کو اعلان کیا تھا کہ ملک بھر کی تمام مساجد جمعہ اور دیگر فرض نمازوں کے لیے اتوار 31 مئی سے کھول دی جائیں گی البتہ اس سلسلے میں مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ کا تذکرہ نہیں کیا گیا تھا کیونکہ اسلامی دنیا کی یہ دونوں مقدس مساجد جمعہ اور دیگر فرض نمازوں کے لیے مسلسل کھلی ہوئی ہیں، یہاں عام نمازیوں کی آمد پر پابندی ہے اور دونوں مساجد کا عملہ اور سکیورٹی فورس کے اہلکار ان میں نمازیں ادا کر رہے ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا