English   /   Kannada   /   Nawayathi

بہت جلد دبئی کی مساجد کی رونقیں لوٹ آرہی ہیں!

share with us

دبئی : 30مئی 2020(فکروخبر/ذرائع)دبئی میں عوام کیلئے مساجد کھولنے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں، دبئی کے محکمہ اوقاف نے تمام مساجد میں خصوصی ہدایات نامہ آویزاں کر دیا، مساجد کھولنے کی تاریخ کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا۔ خلیج ٹائمز کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق دبئی میں مساجد کو باجماعت نماز کی ادائیگی کیلئے کھولنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

اس سلسلے میں محکمہ اوقاف دبئی متحرک ہے۔ محکمہ اوقاف دبئی کی جانب سے دبئی کی تمام مساجد میں خصوصی ہدایت نامہ آویزاں کیا گیا ہے۔

 

بتایا گیا ہے کہ فی الحال یہ اعلان نہیں کیا گیا ہے کہ دبئی کی مساجد عوام کیلئے کب کھولی جائیں گی۔ تاہم کچھ خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

 

ان ہدایات کے مطابق مساجد کھلنے کے بعد خواتین کو مساجد میں نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

مساجد کو اذان  سے لے کر نماز کی ادائیگی تک صرف 20 منٹ کیلئے کھولا جائے گا۔ اذان سے قبل یا نماز کی ادائیگی کے بعد کسی کو بھی مسجد میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ نمازیوں کیلئے لازم ہے کہ وہ گھر سے وضو کر کے آئیں، جبکہ انہیں مصلیٰ بھی گھر سے اپنے ساتھ ہی لانا ہوگا۔ باجماعت نماز کی ادائیگی کیلئے لازم ہوگا کہ نمازیوں کے درمیان ایک صف خالی چھوڑی جائے، جبکہ 2 نمازیوں کے درمیان ڈیڑھ میٹر کا فاصلہ رکھنا ہوگا۔

مسجد میں 60 سال سے زائد اور 12 سال سے کم عمر بچوں کا داخلہ منع ہو گا۔ تمام نمازیوں کو دستانے اور فیس ماسک پہننا ہوں گے۔ مسجد میں ایک دوسرے سے گلے ملنے اور مصافحہ کرنے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔ مزید بتایا گیا ہے کہ ایسے لوگ جو بیمار ہوں یا جن کے عزیز کرونا وائرس میں مبتلا ہوں، ان پر بھی مسجد میں داخلے پر پابندی عائد ہوگی۔ اذان کے فوری بعد باجماعت نماز کی ادائیگی ہوگی، دوسری مرتبہ جماعت کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ مسجد میں کھانے پینے کی چیزیں لے جانے اور بانٹنے پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا