English   /   Kannada   /   Nawayathi

غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلیں، بھٹکل تنظیم کے جنرل سکریٹری عبدالرقیب ایم جے نے عوام سے کی اپیل 

share with us

بھٹکل 29/ مئی 2020(فکروخبر نیوز)  بھٹکل میں آج لاک ڈاؤن کے کھلتے ہی بڑے تعداد میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ اس درمیان مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کے جنرل سکریٹری مولوی عبدالرقیب ایم جے ندوی نے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان حالات میں جبکہ لاک ڈاؤن کھل چکا ہے، حکومتی قوانین کی ضرور پاسداری کریں،خصوصاً سماجی دوری کا پورا لحاظ رکھیں اور ماسک کے بغیر گھروں سے نہ نکلیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات ہمارے ذہنوں میں ہمیشہ باقی رہیں کہ کورونا ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ نئے کیسیس نہیں آرہے ہیں جس کو دیکھتے ہوئے افسران نے چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا۔ انہو ں نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ بغیر ضرورت کے گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ 
    واضح رہے کہ کورونا کے معاملات سامنے آنے کے بعد مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل نے اپنی بے مثال خدمات انجام دی ہیں اور افسران کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے کئی مرتبہ ہدایات بھی جاری کی ہیں جس پر عوام نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا اور وقتاً فوقتاً جاری ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ہرطرح سے ذمہ داران اور افسران کاتعاون کیا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا