English   /   Kannada   /   Nawayathi

ملت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مختلف آن لائن مسابقوں کا انعقاد اور ان کے نتائج

share with us

کنداپور 28 مئ 2020 ( فکر وخبر/پریس ریلیز) لاک ڈاؤن اور رمضان المبارک کی مناسبت سے ملت فاؤنڈیشن کی جانب سے ملکی وریاستی سطح پرمختلف آن لائن مسابقے منعقد کئے گئے، جس میں ملک بھر سے طلبہ و طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ الحمد للہ تمام مقابلے بحسن و خوبی انجام کو پہنچے۔ آن لائن مسابقوں کے منتخب ویڈیوز ملت فاؤنڈیشن کے یوٹیوب چینل پر موجود ہیں جہاں آپ دیکھ سکتے ہیں۔ مسابقوں کے نتائج یہ ہیں:

 

کل ہندمسابقہ برائے حسن قراءت (بوئز کیٹگری)

 یہ مسابقہ 6 سے 12 سال تک کے اسکول کے لڑکوں کے لئے ملکی سطح پر منعقد کیا گیا تھا،جس میں ملک بھر سے 350 بچوں نے حصہ لیا۔ جس کے نتائج اس طرح ہیں:

اول انعام: عبیدالرحیم بن مفتی عبدالمجید قاسمی لاتور (مہاراشٹرا)

دوم انعام: عمر بن حسن رکن الدین وجے واڑہ (آندھرا پردیش)

سوم انعام: محمدانس بن عبدالجلیل منگلور (کرناٹک)

سوم انعام: محمد حماد بن عبدالواحد ہریدوار (اتراکھنڈ)

 

کل ہندمسابقہ برائے حسن قراءت (گرلز کیٹگری)

 یہ مسابقہ 6 سے9 سال تک کے اسکول کی لڑکیوں کے لئے ملکی سطح پر منعقد کیا گیا تھا،جس میں ملک بھر سے 250 بچیوں نے حصہ لیا۔ جس کے نتائج اس طرح ہیں:

اول انعام: وافیہ بی بنت سید شہنواز رامپور (یوپی)

دوم انعام: وجیھہ عظمی بنت محمد مبین خان مرڈیشور (کرناٹک)

سوم انعام: عذراء آصف بنت آصف کے۔ کے۔ بنگلور(کرناٹک)

 

کل ہندمسابقہ برائے حسن قراءت (کڈز کیٹگری)

 یہ مسابقہ 6 سے کم عمروالے بچوں کے لئے ملکی سطح پر منعقد کیا گیا تھا، جس میں ملک بھر سے 80 بچوں نے حصہ لیا۔ جس کے نتائج اس طرح ہیں:

اول انعام: فاطمہ رداء بنت نجیب حسین سدی باپا بھٹکل (کرناٹک)

دوم انعام: ایلیاءسحر بنت راشد سحر بنگلور (کرناٹک)

سوم انعام: مریم بنت محمد یاسین حاجی امین مرڈیشور (کرناٹک)

سوم انعام: ایان حسن بن محمد عمران حسن منگلور (کرناٹک)

 

کل ریاستی مسابقہ برائے حفظ اسماء الحسنی

یہ مسابقہ4 سے7 سال تک کےبچوں کے لئے ریاستی سطح پر منعقد کیا گیا تھا، جس میں ریاست بھر سے 28 بچوں نے حصہ لیا۔ جس کے نتائج اس طرح ہیں:

اول انعام: مریم بنت باشا سدی احمدا بھٹکل (کرناٹک)

دوم انعام: عائشہ نبا بنت نجیب حسین سدی باپا بھٹکل (کرناٹک)

سوم انعام: عالیہ بنت عبدالقیوم محتشم بھٹکل (کرناٹک)

 

کل ریاستی مسابقہ برائے مضمون نگاری

 یہ مسابقہ 16 سے 21 سال تک کے عصری درسگاہوں کے طلبہ کے لئے ریاستی سطح پر منعقد کیا گیا تھا۔ تین زبانوں میں سے کسی ایک زبان میں اور دو عناوین میں سے کسی ایک عنوان پر مضمون تحریر کرنا تھا۔دو عناوین دئے گئے تھے۔ دو عناوین یہ تھے: *اسلام میں خدمت خلق کی اہمیت* اور *سوشل میڈیا کے فوائد ونقصانات*۔ اس مسابقہ میں ریاست کرناٹک کے مختلف معیاری کالجز کے 79 طلبہ نے حصہ لیا، جس میں غیر مسلم بھی شامل تھے۔ ماشاء اللہ طلبہ نے بہت ہی پرمغزاور معلوماتی مضامین ارسال کئے تھے، زیادہ تر مضامین زبان انگریزی میں لکھے گئے تھے۔ انشاءاللہ بہت جلد منتخب مضامین کتابی شکل میں شائع کئے جائیں گے۔  

 مسابقہ کے نتائج اس طرح ہیں:

اول انعام: ام ایمان بنت شاکرحسین (مونٹ کارمیل کالج بنگلور، کرناٹک)

دوم انعام: محمد زیاد بن زکریا کے۔ پی۔ (موڈلکٹے انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کنداپورا، کرناٹک)

سوم انعام: حفیظہ بانو بنت یس۔ اے۔ حمید (اینیپویا فارمسی کالج منگلور،کرناٹک)

خصوصی انعام:

 عائشہ نھیٰ بنت محمد الیاس یم جے (انجمن کالج فار ویمنس بھٹکل، کرناٹک)

 شفاء بنت سالم سید (فیلڈ مارشل کے یم کریپا کالج مڈکیری، کرناٹک)

 سنتوش بن مارپا (یوراجاس کالج میسور، کرناٹک)

تمام کامیاب مساہمین کی خدمت میں ادارہ کی جانب سے مبارکباد پیش کی جاتی ہے اور اسی طرح تمام مساہمین اور ان کے سرپرستان بھی مبارکبادی کے مستحق ہیں کہ اس زریں موقع کو غنیمت سمجھتے ہوئے اپنی خداداد صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ دعا ہے کہ اللہ تعالی تمام مساہمین کے علم وعمل میں اضافہ فرمائے اور ان کی صلاحیتوں کو دین اسلام کی خدمت میں صرف کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ (آمین)

رپورٹ

ضمیراحمدخلیفہ رشادی

جنرل سکریٹری

ملت فاؤنڈیشن

تعلقہ کنداپور (کرناٹک)

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا