English   /   Kannada   /   Nawayathi

امارات میں 31 مئی سے سرکاری دفاتر کھولنے کا اعلان

share with us

ابوظبی28 مئی 2020(فکروخبر/ذرائع) متحدہ عرب امارات کے ولی عہدالشیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے ٹویٹر پر اعلان کیا ہے کہ کرونا کی وبا میں کمی کیبعد سرکاری سرگرمیاں بحال کی جا رہی ہیں۔
العربیہ نیوز کے مطابق اکتیس مئی اتوار کے روز امارات کے سرکاری اور حکومتی دفاتر میں ملازمین کی 50 فی صد حاضری ہوگی اور 14 جون تک سرکاری دفاتر میں 100 فی صد حاضری کو یقینی بنایا جائے گا۔

اپنی ٹویٹس میں انہوں نے نشاندہی کی کہ پچھلے مہینوں کے دوران دبئی حکومت نے ایک سمارٹ ماحول میں دور دراز سے کام کرنے کی اپنی پوری تیاری ثابت کردی ہے جو انتہائی موثر اور قابل اعتماد ٹیکنالوجی اور انفراسٹرکچر پر انحصار کرتی ہے۔

مخصوص اوقات میں احتیاطی تدابیر اور اس کے ساتھ پابندیوں کے باوجود بنیادی سروسز متاثر نہیں ہوئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل کی تیاری کے حوالے سے ہم جن چیزوں کے منتظر تھے وہ آج ہمارے سامنے عملا ہو رہی ہیں۔

ہماری تیاریوں اور کوششوں کے نتائج سے لگتا ہے کہ ہم درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔دبئی کے ولی عہد اور ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین الشیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے عید الفطر کے چوتھے دن اپنی سرگرمیوں کے لیے دبئی میں معاشی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا