English   /   Kannada   /   Nawayathi

دو ماہ کی بندش کے بعد مسجد اقصیٰ کو نمازیوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ

share with us

القدس: 28 مئی 2020(فکروخبر/ذرائع)فلسطین کے اسلامی اوقاف کی طرف سے کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں مسجد اقصیٰ کو دو ماہ کے لیے بند رکھنے کے بعد آئندہ اتوار سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق القدس اسلامی اوقاف کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ اتوار کو مسجد اقصیٰ نمازیوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاہم نمازیوں کو سختی کے ساتھ تاکید کی گئی ہے کہ وہ وزارت صحت کی طرف سے وضع کردہ حفظان صحت کے اصولوں کا خیال رکھیں۔ مسجد میں آنے سے قبل گھر سے وضو کریں۔ چہروں پر ماسک چڑھائیں۔

ادھر مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ کو کھولنے کا فیصلہ اسلامی اوقاف کونسل کے فیصلے کی روشنی میں کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسجد اقصیٰ میں پانچوں نمازوں کی ادائی کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم مسجد میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی سختی کے ساتھ تاکید کی گئی ہے۔

انہوں نے اسرائیلی حکومت کی طرف سے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں کی مجاز تعداد کے بارے میں بیانات کی شدید مذمت کی اور کہا کہ مسجد اقصیٰ کو تھیٹر یا کھیل کا میدان نہیں کہ اس میں آنے والوں کی تعداد کا تعین کیا جائے۔

خیال رہے کہ فلسطینی وزارت اوقاف نے مارچ 2020ء  کو کرونا کی وبا کی وجہ سے مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائیگی روک دی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا