English   /   Kannada   /   Nawayathi

ضلع اترکنڑا میں کورونا کے چھ نئے معاملات ،  تعداد بڑھ کر پہنچی 75

share with us

کاروار 27/ مئی 2020(فکروخبر نیوز)  اترکنڑا میں آج بدھ کے روزکورونا کے چھ نئے معاملات سامنے آئے ہیں جس کے ساتھ ہی ضلع میں کورونا سے متأثرہ افراد کی تعداد 75ہوگئی ہے۔ 
    محکمہئ صحت کی جانب سے شام کے وقت جاری بلیٹین کے مطابق اترکنڑا سے سامنے آنے چھ معاملات میں بارہ سالہ بچی،چھبیس سالہ نوجوان، باون سالہ شخص، نو سالہ بچہ، چار سالہ بچہ اور چوبیس سالہ نوجوان بھی شامل ہیں۔ بتایا جارہاہے کہ یہ لوگ مہاراشٹراسے ضلع میں داخل ہوئے تھے اور اس کے بعد انہیں کورنٹائن میں رکھا گیا تھا۔ جانچ کے سیمپل حاصل کرنے کے بعد جب اس کی رپورٹ سامنے آئی تو چھ افراد کی رپورٹ مثبت نکلی۔ 
متأثرین میں سے 41افراد علاج کے بعد اسپتال سے فارغ کردئیے گئے ہیں جبکہ 34افراد اب بھی زیر علاج ہیں۔ اس تعداد سے لگ رہا ہے کہ ضلع میں کورونا سے مکمل علاج ہونے والوں کی تعداد زیادہ ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا