English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک میں تیزی سے بڑھ رہے ہیں کورونا کے معاملات ، بدھ کے روز 135نئے معاملات آئے سامنے

share with us

بنگلورو:27 مئی 2020 (فکروخبرنیوز) مختلف ریاستوں سے کرناٹک لوٹنے والے افراد میں کورونا کے مثبت واقعات تیزی سے سامنے آنے کے بعد حکومت کرناٹک کے لئے کوویڈ۔19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ایک بڑے چیلنچ کا سامنا ہے۔ گذشتہ کئی دنوں سے اس مرض سے متأثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ نیوز کرناٹکا کی خبر کے مطابق بدھ، 27 مئی کو ریاست میں 135 نئے مثبت کیس اور تین کوویڈ اموات کی اطلاع ملی۔ اس کے ساتھ ہی کوویڈ 19 کے کیسوں کی کل تعداد 2،418 ہوچکی ہے اور ریاست میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 47 ہوگئی ہے۔

جاں بحق ہونے والوں میں پہلامعاملہ  یادگیر کی 69 سالہ خاتون ہے، جو مہاراشٹر سے واپس آئی تھی اور اسے 20 مئی کو مردہ حالت میں لایا گیا تھا۔  جس کے بعد اس کی کورونا رپورٹ مثبت آئی تھی۔ 

دوسری ہلاکت بیدر کا ایک 49 سالہ شخص ہے۔ بخار، کھانسی اور سانس کی تکلیف کی شکایات کے بعد اسے ضلعی اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔ انہیں سانس کی شدید شدید بیماری کی تشخیص ہوئی اور آج ان کا انتقال ہوگیا۔

وجئے پورس کا ایک 82 سالہ شخص کی کورونا وائرس سے موت کی اطلاعات ذرائع سے موصول ہوئیں ہیں۔ ریاستی محکمہ صحت کی شام کی خبروں کے بلیٹن کے مطابق، مریض کو بخار، کھانسی، سانس کی تکلیف اور سینے میں درد کی شکایات کے ساتھ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کا 26 مئی کو انتقال ہوگیا تھا اور آج ان کے ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ وار بریک اپ کچھ اس طرح ہے: گلبرگی (28)، یادگیر (16)، ہاسن (15)، بیدر (13) جنوبی کنیرا (11)، اڈپی (9)، داونگیرہ (6)، اتنرا کنڑا (6) بنگلورو اربن (6)، رائچور (5)، بیلگاوی (4)، چیکبالاپورہ (4)، چکمنگلورو (3)، وجئے پورہ (3)، بنگلورو رورل (2)، منڈیا (1)، کولار (1)، بلاری (1)، اور  ٹمکورو (1)

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا