English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکا کا افغانستان سے مکمل فوجی انخلا پر غور

share with us

واشنگٹن:27 مئی 2020(فکروخبر/ذرائع)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے مکمل فوجی انخلا کا عندیہ دیدیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس میں نیوز کانفرنس کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے مکمل فوجی انخلا کی خواہش کا ظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم 19 سال سے افغانستان میں ہیں، میرے خیال سے اب بہت ہوچکا، اگر ہم چاہیں تو واپس جاسکتے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ابھی تک مکمل انخلا کے حوالے سے کوئی تاریخ طے نہیں کی گئی، ہمارے 8 ہزار سے بھی کم فوجی افغانستان میں تعینات ہیں، ہم طالبان اور افغان صدر سے رابطے میں ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا