English   /   Kannada   /   Nawayathi

دبئی میں معاشی سرگرمیاں بحال

share with us

دبئی:26 مئی 2020(فکروخبر/ذرائع)ولی عہد شیخ حمدان بن محمد کی صدارت میں دبئی کی اعلی کمیٹی برائے انتظام کارئ بحران و حوادث کے اجلاس کے بعد وہاں کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کل یعنی 27 مئی سے دبئی میں بیشتر کاروبار کھول دیئے جائیں گے لیکن ’’سخت حفاظتی احتیاطی تدابیر‘‘ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

ویب سائٹ ’’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘ کے مطابق، ان حفاظتی تدابیر کے تحت کاروباری مراکز اور عوامی مقامات پر تمام افراد چہروں پر ماسک پہننا لازمی ہوگا جبکہ عوامی مقامات پر لوگوں کو بھی ایک دوسرے سے کم از کم دو میٹر کا فاصلہ رکھنا ہوگا۔ ان احتیاطی تدابیر کے ساتھ کاروباری سرگرمیاں صبح چھ بجے سے رات گیارہ بجے تک جاری رکھی جاسکیں گی۔

دبئی کی حکومت کی جانب سے ہول سیل، ریٹیل اور پرچون کی دکانوں، تعلیمی اور تدریسی اداروں، بچوں کے تربیتی مراکز، کھیلوں کی اکیڈمیوں، انڈور جم، فٹنس کلبس، سنیما اور مختلف تجارتی و تفریحی مقامات و سرگرمیاں شامل ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا