English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایرانی وزیر داخلہ سمیت 9 اہم شخصیات پر امریکہ نے پابندی لگادی

share with us

21 مئی 2020(فکروخبر/ذرائع)امریکہ نے ایران کے وزیر داخلہ سمیت 9 شخصیات پر نئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔
امریکی محکمہ خزانہ نے اس ضمن میں اپنی ویب  سائٹ پر ایک نوٹس جاری کردیا ہے جس کے مطابق امریکہ نے ایران کے خلاف دباو برقرار رکھنے کی مہم کے تحت وزیرداخلہ عبدالرضا رحمانی فاضلی سمیت نو افراد پر پابندیاں عائد کی ہیں۔
امریکی محکمہ خزانہ نے ایران کے تین اداروں پر بھی پابندیاں عاید کی ہیں جنمیں دو جیلیں اور ایک قانون نافذ کرنے والا ادارہ ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مئی 2018ء اور جولائی 2015ء میں ایران کے ساتھ طے شدہ جوہری سمجھوتے سے دستبردار ہوگئے تھیجس  کے بعد سے ان کی انتظامیہ نے ایران کے خلاف سخت پابندیاں عائد کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
محکمہ خزانہ کی پابندیوں کے تحت کوئی بھی امریکی ادارہ یا فرد قدغنوں کی زد میں آنے والے ایرانی حکام اور اداروں کے ساتھ کوئی کاروباری لین دین نہیں کرسکتا ہے اور ان کے اگر امریکہ میں کوئی اثاثے ہیں تو انھیں ضبط کر لیا جائے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا