English   /   Kannada   /   Nawayathi

سنچری ڈیل"پراس کی روح کے مطابق عمل کرائیں گے: اسرائیلی وزیر دفاع

share with us

تل ابیب:21 مئی 2020(فکروخبر/ذرائع)اسرائیلی ریاست کی نئی حکومت کیوزیر دفاع اور سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ بینی گینٹز نے کہا ہیکہ ان کی حکومت امریکا کے مشرق وسطیٰ کے لیے پیش کردہ 'سنچری ڈیل' منصوبے کی تمام شرائط اور تجاویز کو عملا نافذ کرے گی۔ ان کا کہنا ہے کی سنچری ڈیل پراس کی روح کے مطابق عمل درآمد کرایاجائے گا۔

بینی گینٹز نے کہا کہ وہ فلسطینیوں کے ساتھ امن بات چیت کوآگے بڑھانے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق کابینہ کی حلف برداری اور اعتماد کے ووٹ کے حصول کے بعد اپنے پہلے سرکاری بیان میں بینی گینٹز نے کہا کہ ان کا ملک اردن اور مصر کے ساتھ جاری امن معاہدے برقرار رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پڑوسی عرب ملکوں کے ساتھ تعلقات بحال رکھنا ضروری ہیں اور اردن اور مصر کے ساتھ امن معاہدوں کو نقصان نہیں پہنچائیں گے۔

انہوں‌نے مزید کہا کہ اردن اورمصر اسرائیل کے اہم علاقائی اتحادی ہیں اور خطے میں اسرائیل کو درپیش چیلنجز میں تل ابیب کی مدد کرر ہے ہیں۔

نو منتخب اسرائیلی وزیر دفاع  نے کہا کہ عرب ممالک کے ساتھ بات چیت اسرائیل کے مفاد میں ہے اور ہم عرب ملکوں کے ساتھ مذاکرات کی ہرممکن کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں اسرائیل کے تزویراتی مفادات کے حصول کی خاطر عرب ممالک کا تعاون ضروری ہے۔

قبل ازیں اسرائیلی وزیر خارجہ گینی اشکنزئی نے بھی ایک بیان میں کہا تھا کہ نئی حکومت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کے پیش کردہ فارمولے سنچری ڈیل پرعمل درآمد کرائیں گے۔

  

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا