English   /   Kannada   /   Nawayathi

کورونا کے بعد طوفان امفان کی تباہ کاریاں جاری ، مغربی بنگال میں ۱۲ افراد کی موت ،

share with us

:21 مئی 2020(فکروخبر/ذرائع)وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے 'امفان طوفان' کو انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں ملبے پر کھڑی ہوں۔12 افراد کی موت کی خبر اب تک موصول ہوئی ہے۔

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے طوفان کی شدت کم ہونے کے بعد کہا کہ دوپہر کے بعد سے ہی تیز ہوا اور بارش کا سلسلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کلکتہ میں 130کلومیٹرفی گھنٹے کی رفتار سے طوفان ٹکرایا ہے۔ساحلی علاقوں میں اس سے کہیں زیادہ شدت سے طوفان ٹکرایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی بنگال میں بڑے پیمانے پر تباہی آئی ہے۔جنوبی 24پرگنہ، شمالی 24پرگنہ،مشرقی مدنی پور اور مغربی مدنی میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ اندیشہ ہے کہ 10سے 12افراد کی موت ہوچکی ہے۔

انہوں نے مزید نے کہا کہ تمام سڑکیں بند ہیں، تمام فلائی اوور کو بند کردئیے گئے ہیں۔کئی علاقوں میں بجلی سپلائی روک دی گئی ہے اور پانی کنکشن بھی بند ہے۔ممتا بنرجی نے کہاکہ ان چاروں اضلاع میں کھیتی مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہے۔

وزیراعلی نے کہا کہ یہ وقت ریاست کے لیے بہت ہی پریشان کن ہے۔یہ وقت ایک دوسرے کو مدد کرنے کا ہے، ریاست کو تین بڑے چیلنجوں کا سامنا ہے۔پہلا ہم کورونا وائرس کا مقابلہ کررہے،دوسرے یہ کہ بڑی تعداد میں ملک بھر میں غیر مقیم مزدور اپنی ریاست میں لوٹ رہے ہیں۔ان کی جانچ کرنا، قرنطینہ میں رکھنا اور ان کےلیے روزگار فراہم کرنا اور اب 'امفان' طوفان تباہی و بربادی لے کر آیا ہے۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ تباہی بہت ہی زیادہ نہیں ہوگی۔ممتا بنرجی نے مرکزی حکومت سے اپیل کی کہ سیاسی بھید بھاؤ کو فراموش کرکے ہماری مدد کریں۔ آئندہ چار سے پانچ دنوں میں اندازہ ہوجائے گا کہ اس طوفان کی وجہ سے کتنے بڑے پیمانے پر تباہی آئی ہے۔

خیال رہے کہ وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے ریاستی سیکریٹریٹ میں موجود ہیں اور کنٹرول روم سے ہی مسلسل ضلع انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہوں اور امید ہے کہ آج رات وہ ریاستی سیکریٹریٹ میں رہیں گی۔کل ہی ہیلپ لائن جاری کردی گئی تھی۔کوئی بھی پریشان حال فون کرکے ہم سے مدد طلب کرسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہاکہ کلکتہ میں 133فی گھنٹہ کے رفتار سے طوفان ٹکرایا ہے اور کلکتہ میں اس کا اچھا خاص اثر دیکھنے کو ملا ہے۔ریاستی سیکریٹریٹ نوبنو کی عمارت کی کھڑکیاں ٹوٹ گئی ہیں۔سابق ریاستی وزیر شوبھن چٹرجی جس دفتر سے کام کرتے تھے وہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے۔کلکتہ کارپوریشن کے میئر کارپوریشن کے ہیڈکوارٹر میں موجود ہیں اور وہ ہر ایک منٹ کی اپڈیٹ وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کو دے رہیں۔

جنوبی 24پرگنہ کے نمخانہ، نرائن پور اورکاکدیپ میں بڑے پیمانے پر تباہی آئی ہے۔شمالی 24پرگنہ کے ہینگ گال گنج، حسن باد اور بشیر ہاٹ میں بھی تباہی مچائی ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بنگال کے ساحلی علاقوں میں طوفان نے190کلو میٹر فی گھنٹہ کے رفتار سے ٹکرایا یا۔حکومت نے طوفان کی تباہی کے پیش نظر بنگال میں 5لاکھ اور اڈیشہ میں 1.5 لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا ہے۔

پولس انتظامیہ نے بتایا کہ تمام فلائی بند ہیں۔اے سی جی بوس روڈ پر واقع ’ماں‘ فلائی اوور کو بند کردیا گیا ہے۔امفان طوفان میں شدت کی وجہ سے ریسات کے کئی اضلاع میں آج صبح سے ہی شدت سے بارش ہورہی ہے۔کلکتہ، ہوڑہ،نامخانہ، فریجر گنج،ساگر جزیرہ،کاکدیپ،جنوبی 24پرگنہ اور مشرقی مدنی پور کے ساحلی علاقے میں بارش ہورہی ہے۔

محکمہ موسمیات نے متنبہ کیا ہے کہ طوفان کی وجہ سے کلکتہ، ہوڑہ، ہگلی،مرشدآباد۔جنوبی 24پرگنہ اور شمالی پرگنہ میں شدید بارش سے بڑے پیمانے پر نقصانات ہونے کا اندیشہ ہے۔

محکمہ ریلوے نے بتایا کہ ہوڑہ۔نئی دہلی اے سی اسپیشل ٹرین کو طوفان کی وجہ سے رد کردیا گیا ہے۔اسی طرح 21مئی کو نئی دہلی سے روانہ ہونے والی اے سی اسپیشل ٹرین کو بھی رد کردیا گیا ہے۔مغربی بنگال محکمہ ڈیزازٹر منجمنٹ اتھارٹی نے حالات پر مکمل طور پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ریاستی سیکریٹریٹ نوبنو میں کنٹرول روم 24گھنٹے کام کررہا ہے۔

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے طوفان سے پیدا ہونے والے صورت حال پر نظررکھنے کیلئے چیف سیکریٹری راجیوسنہا کی قیادت میں ٹاسک فورسیس کی تشکیل کی گئی ہے۔ساحلی علاقوں سے بڑے پیمانے پر لوگوں کو نکال کر محفوظ مقامات تک پہنچادیا گیا ہے۔مغربی بنگال کے 6اضلاع مشرقی مدنی پور، مغربی مدنی پور، جنوبی 24پرگنہ،شمالی 24پرگنہ،ہوڑہ اور ہگلی میں این ای آر ایف کی 7ٹیمیں تعینات کردی گئی ہیں۔اس کے علاوہ این ڈی آر ایف کی 12ٹیمیں کو تیار رکھا گیا ہے۔اگر طوفان کی وجہ سے بڑ پیمانے پر تباہی پھیلتے ہے تو اس ٹیم کو فوراً روانہ کردیا جائے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا