English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہندوستان اور دنیا بھر میں کورونا وائرس : تازہ اعداد و شمار

share with us

:21 مئی 2020(فکروخبر/ذرائع)بھارت میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 12 ہزار 359 ہو چکی ہے۔ 3 ہزار 435 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ بھارت میں سب سے زیادہ 39 ہزار 297 کیسز کے ساتھ مہاراشٹر پہلے نمبر پر ہے۔ یہاں اب تک 1 ہزار 390 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دوسرے نمبر پر تمل ناڈو اور تیسرے نمبر پر گجرات ہے۔

عالمی سطح پر کورونا وائرس سے متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ تا دم تحریر عالمی سطح پر کورونا متاثرین کی تعداد 50 لاکھ 85 ہزار 504 تک پہنچ چکی ہے۔ متاثرین میں سے 3 لاکھ 29 ہزار 731 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ 20 لاکھ 21 ہزار 666 افراد مکمل طور پر صحتیاب ہوئے ہیں۔

ایشیا اور یوروپ کے کچھ ممالک نے لاک ڈاون میں نرمی اختیار کی گئی ہے اور یہاں وائرس کے پھیلنے کی رفتار میں بھی کمی آئی ہے۔ اس کے باوجود عالمی ادارہ صحت نے دنیا کو اس کے خطرے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 106،000 افراد کو متاثر کیا ہے۔

اپنی روز مرہ کی بریفنگ میں خطرناک تعداد کے بارے میں بتاتے ہوئے ، ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادہانوم نے بی بی سی کے حوالے سے بتایا کہ ان میں سے دو تہائی کیسز محض چار ممالک سے ہیں۔

ایک اعشاریہ 5 ملین کے ساتھ اس وقت دنیا بھر میں امریکہ کورونا کے معاملے میں پہلے نمبر پر ہے۔بھارت میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 12 ہزار 359 ہو چکی ہے۔ 3 ہزار 435 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

بھارت میں سب سے زیادہ 39 ہزار 297 کیسز کے ساتھ مہاراشٹر پہلے نمبر پر ہے۔ یہاں اب تک 1 ہزار 390 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دوسرے نمبر پر تمل ناڈو اور تیسرے نمبر پر گجرات ہے۔ اس کے علاوہ سکم بھارت کی واحد ایسی ریاست ہے جہاں اب تک ایک بھی کیس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ اس نئے کورونا وائرس کے سبب مریض کو بخار، کھانسی جیسی معمولی علامتیں ظاہر ہوتی ہیں، تاہم بڑی عمر اور بیمار افراد کے لیے ہلاکت کا شدید خطرہ ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا