English   /   Kannada   /   Nawayathi

سماجوادی رہنما اسمبلی اسپیکر کو لکھا خط ، اعظم خاں اور اہل خانہ کی رہائی کا کیا مطالبہ

share with us

لکھنو:21 مئی 2020(فکروخبر/ذرائع)سماج وادی پارٹی(ایس پی) لیڈر اور یوپی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر رام گووند چودھری نے اترپردیش اسمبلی اسپیکر کے نام خط لکھ کر رکن پارلیمنٹ اعظم خان اور ان کے کنبے کو صحت کی وجوہات اور عید کی مناسبت سے جلد ہی رہا کرانے کی وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے سفارش کرنے کی اپیل کی ہے۔رام گووند چودھری نے اسمبلی اسپیکر ہردے نارائن دکشت کے نام لکھے  گئیخط میں کہا کہ ایس پی کے سینئر لیڈر و رکن پارلیمنٹ اعظم خان،ان کی بیوی تزئین فاطمہ اور بیٹے عبداللہ اعظم سیتا پور ضلع جیل میں قید ہیں۔میاں۔بیوی دونوں کی طبیعت کافی خراب چل رہی ہے۔ بیوی فاطمہ کے کولہے کا آپریشن ہواتھا۔ جس کی وجہ سے وہ پہلے سے ہی تکلیف میں تھیں  لیکن حال ہی میں باتھ روم میں پیر پھسل جانے سے ان کے ہاتھ کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے۔ سیتاپور اسپتال میں پلاسٹر ہوا ہے جس سے ان کی  تکلیفیں کافی بڑھ گئی ہیں۔
   انہوں نے کہا کہ محمد اعظم خان نو بار رکن اسمبلی رہے ہیں، کئی بار وزیر رہ چکے ہیں۔ ان کی بیوی رکن اسمبلی ہیں۔ راجیہ سبھا کی رکن بھی رہی ہیں۔ وہ بیماراور عمر رسیدہ ہیں جس کی وجہ سے جیل میں رہتے ان کو کورونا سے کافی خطرات ہیں۔ کورونا وبا کی وجہ سے ریاست میں تقریبا ہر ضلع جیل سے قیدی رہا بھی کئے گئے ہیں۔ ایس پی سربراہ و سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے بھی اعظم خان اور ان کے کنبے کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔
 رام گووند چودھری نے کہا کہ میں نے بھی وزیر اعلیٰ کو خط لکھ کر اعظم خان اور ان کے کنبے کو جلد از جلد رہا کرنے کی اپیل کی تھی لیکن ابھی تک رہائی نہیں ہوسکی ہے۔اس وقت رمضان کا مبارک مہینہ چل رہا ہے۔ جس میں مسلمان روزہ رکھتے ہیں اور ایک اللہ کی عبادت کرتے ہیں۔اپوزیشن لیڈر نے اسمبلی اسپیکر سے اپیل کی ہے کہ محمد اعظم خان اور ان کے کنبے کو ان کی صحت کو دیکھتے ہوئے نیز رمضان و عید کی مناسبت سے  وزیر اعلیٰ سے رہائی کی سفارش کرنے کی زحمت گوارہ کریں۔اپنے خط میں یوپی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نیاعظم خان کے معاملے میں یوگی آدتیہ ناتھ حکومت پر  انتقام کی سیاست کرنے کا الزا م لگایا ہیاوربتایا ہیکہ یوگی حکومت نے اعظم خان کے خلاف جھوٹیمقدمات درج کررکھی ہے۔
 واضح رہیکہ اعظم خان پرجوہریونیورسٹی کیلئیایک شخص  کی  زمین غصب کرنے ا لزام ہے اور اس معاملے میں ان پر ایف آئی آر بھی درج ہے۔عبدالعلی نامی اس شخص نے الزام لگایاتھا  کہ جوہر یونیورسٹی کیلئے زمین نہ دینے پراعظم خان نے اپنے وزیر ہونے کا رعب دکھا کر اسے دھمکی دی تھی۔ اس معاملے میں اعظم خان پر۳ء۲؍ کروڑ روپے کا جرمانہ بھی عائد ہوچکا ہے۔اس کے علاوہ اعظم خان اور ان کی بیوی اور بیٹے پربھی کئی الزامات ہیں۔ انہیں بھینسیں اور بکریاں چرانے سے لیکربجلی چوری تک کے معاملات میں ماخوذ کیاگیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا