English   /   Kannada   /   Nawayathi

غیر منصوبہ بند لاک ڈاون حکومت کی نا اہلی اور بے حسی کی مثال،مہاجر مزدوربحران کے ساتھ معیشت بھی تباہ : کانگریس

share with us

:21 مئی 2020(فکروخبر/ذرائع)کانگریس پارٹی نے مودی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے یہ انکشاف کیا ہے کہ مودی سرکار نے بغیر منصوبہ بندی کے لاک ڈائون نافذ کردیا اور اب اس سے باہر نکلنے کا بھی حکومت کے پاس کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منوسنگھوی نے کہا کہ یہ حکومت نا اہلی  اور بے حسی کی مثال بن چکی ہے کیوں کہ اس نے سب سے پہلے جلد بازی میں اور صرف دنیا کو دکھانے کے لئے لاک ڈائون جیسا عمل نافذ کردیا۔ اس سے نہ صرف ملک میں مزدوروں کا بحران پیدا ہو گیا بلکہ ملک کی معیشت جو پہلے ہی خراب حالت میں تھی،وہ بدتر ہوتی چلی گئی۔ اب جو بحران سامنے ہیں ان سے نمٹنے کا حکومت کے پاس کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ کانگریس لیڈر کے مطابق اب بھی عالم یہ ہیکہ اگر سرکار سے سوال کرلیا جائے کہ لاک ڈائون سے باہر نکلنے کا  اس کے پاس کیا منصوبہ ہے تواس کے لیڈران یا تو بغلیں جھانکنیلگ جاتے ہیں یا پھرآپ پر الزامات عائد کرنے لگ جاتے ہیں۔ اس سے ظاہر ہو تا ہے کہ سرکار کے پاس کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے۔ ابھیشیک منو سنگھوی کے مطابق لاک ڈائون کورونا کے معاملات کو قابو میں لانے کا بہت اچھا طریقہ ہو سکتا تھا اور ہم نے بھی اس کی حمایت کی تھی لیکن جیسے ہی یہ بات سمجھ میں آنے لگی کہ حکومت  کے پاس نہ لاک ڈائون کے دوران کوئی منصوبہ ہے اور نہ اس سے باہر نکلنے کا تو ہمیں بھی اس کی مخالفت کرنی پڑی کیوں کہ اس سے ملک میں بحران پر بحران پیدا ہورہے ہیں۔ 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا