English   /   Kannada   /   Nawayathi

25مئی سے گھریلو ہوائی خدمات مرحلہ وار کھولنے کا اعلان

share with us

:21 مئی 2020(فکروخبر/ذرائع)لاک ڈائون ۴؍ میں متعدد رعایتیں دینے  اور ٹرین خدمات بڑی حد تک بحال کردینے کے بعد حکومت نے ۲۵؍ مئی سے ہوائی خدمات بھی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے لیکن یہ خدمات مرحلہ وار طریقہ سے شروع کی جائیں گی۔ اس سلسلہ میں حکومت نے ملک کے تمام ایئر پورٹس انتظامیہ، ہوائی کمپنیوں اور دیگر متعلقہ ایجنسیوں کو احکامات جاری کردئیے ہیں کہ وہ ۲۵؍مئی سے اپنی خدمات کا دوبارہ آغاز کرسکتے ہیں۔ 
 حکومت نے یہ واضح کیا ہے کہ خدمات کی دوبارہ شروعات کا یہ مطلب نہیں ہیکہ سب کچھ ایک جھٹکے میں شروع ہو جائے گا بلکہ ہوائی خدمات بھی ٹرین خدمات کی طرح مرحلہ وار بحال کی جائیں گی اسی لئے تمام ہوائی کمپنیوں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے منصوبے تیار کریں اور ان سے حکومت کو جلد از جلد مطلع کریں۔ حکومت نے کہا ہے کہ پروازوں میں سوشل ڈسٹنسنگ کا خیال خاص طور پر رکھنا ہو گا، ساتھ ہی مسافروں کی مکمل معلومات، فلائٹ آپریشنز، عملہ کا دھیان ، ان کی مکمل معلومات اور دیگر ضروری چیزوں کا بھی خاص خیال رکھا جائے گا۔ 
 واضح رہے کہ گزشتہ تقریباً ۲؍ ماہ سے ہوائی خدمات بند ہونیکی وجہ سے کمپنیوں کو بھاری نقصان برداشت کرناپڑا ہے۔ اس دوران کئی ملازمین کو برطرف بھی کیا جاچکا ہے۔

 
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا