English   /   Kannada   /   Nawayathi

کورونا وائرس :  اڈپی میں ایک ہی دن سامنے آئے پچیس معاملات 

share with us

منگلورو 21/ مئی 2020(فکروخبر نیوز) جب اتراکنڑا اور جنوبی کنیرا میں کورونا کے معاملے سامنے آرہے تھے تب ضلع اڈپی میں ایک بھی کورونا کا معاملہ نہیں تھا۔ اڈپی ضلع کے ڈپٹی کمشنر نے دونوں بورڈوں کو سیل کرکے آمدورفت پر پابندی عائد کردی ہے اور افسران کو ہدایت دی تھی کہ بورڈ پر ایمرجنسی معاملات کے علاوہ کسی کو اجازت نہیں دی جائے۔ آج ساحلی تین اضلاع میں اڈپی میں دن کے اعتبار سے سب سے زیادہ معاملات سامنے آرہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ضلع میں آج تازہ 25معاملات ریکارڈ کئے گئے۔ گرین زون میں رہنے والے اڈپی میں بڑھتے کورونا کے معاملات کی وجہ سے عوام تشویش میں مبتلا ہیں۔ لاک ڈاؤن 3میں اڈپی کو گرین زون میں رکھا گیا تھا اور کچھ دن تک معمول کے مطابق وہاں دکانیں بھی کھل رہی تھیں لیکن ایک کے بعد ایک معاملات سامنے آتے چلے گئے اور آج سب سے زیادہ پچیس معاملات سامنے آئے۔ 
جنوبی کنیرا میں آج 6معاملات سامنے آئے جس کے ساتھ ہی ریاست بھر میں کورونا مثبت معاملات کی تعداد 1578ہوگئی۔ جنوبی کنیرا میں سامنے آنے تازہ معاملات میں مریض دبئی سے لوٹے تھے جبکہ اڈپی میں پیش آنے والے معاملات میں 21مہاراشٹرا سے لوٹے ہیں اور تین تلنگانہ سے جبکہ ایک کا تعلق کیرلا سے ہے۔ اب تک ضلع میں 47معاملات درج کئے گئے ہیں جن میں سے تین کو علاج کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا