English   /   Kannada   /   Nawayathi

متأثرین کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے کورونا کا علاج تعلقہ سطح پر کیا جانے کا فیصلہ ، بھٹکل میں بھی ہوگا کورونا کا علاج :  ڈپٹی کمشنر نے پریس کانفرنس میں دی جانکاری 

share with us

کاروار20/ مئی 2020(فکروخبر نیوز)  ضلع میں کورو نا کے بڑھتے معاملات دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ اس کی روک تھام کے لئے نئے اقدامات کرنے جارہی ہے۔ ڈاکٹر ہریش کمار نے آج پریس کانفرنس میں اس بات کی اطلاع دی کہ اب تک ضلع کے جملہ کورونا معاملات کا علاج کاروار میں کیا جارہا تھا اب مریضوں کے تعلقوں ہی میں علاج ومعالجہ کیا جائے گا۔
    انہو ں نے بتایا کہ جن مریضوں کی رپورٹ مثبت آئی ہے اور ان میں مرض کے علامات زیادہ موجود نہیں ہیں تو ان کا علاج تعلقہ سطح پر ہی کیا جائے گا۔ البتہ جن کی عمر پینسٹھ سال سے متجاوز ہے یا جو خواتین حاملہ ہیں انہیں علاج کے لیے کاروار منتقل کیا جائے گا۔ 
انہوں نے کہا کہ بھٹکل میں عوام کے باہر نکلنے پر سختی سے پیش آنے کی وجہ سے حالات قابو میں آگئے ہیں لیکن ضلع کے دوسرے مقامات میں لوگوں کے باہر نکلنے کی خبریں آرہی ہیں۔ کیونکہ لاک ڈاؤن 31مئی تک جاری رہے گا اور اس دوران عمررسیدہ افراد اور دس سال سے کم عمر کے افراد کے باہر نکلنے پر پابندی رہے گی۔ کاروار کے ساحل پر شام کے اوقات میں بعض افراد کے چہل قدمی کے لئے نکلنے کی بھی خبریں ہیں ایسے افراد کو گھروں سے باہر آنے سے روکنے کے لئے اب ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور ممکن ہے کہ ایسے افراد کے خلاف معاملہ بھی درج کیا جائے۔ ضلع کے افراد کو اس بیماری کے ساتھ جینے کے لئے تیار ہونا ہے۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ کنٹنمنٹ زون کے علاوہ دیگر مقامات پر صبح سات بج سے شام چھ بجے تک دکانیں کھولنے کی اجازت ہوگی اور اس دوران سماجی دوری بنائے رکھتے ہوئے لوگوں کو خریداری کی اجازت رہے گی۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا