English   /   Kannada   /   Nawayathi

صدی کی ڈیل منصوبے کو نافذ کریں گے: نو منتخب اسرائیلی وزیرخارجہ

share with us

تل ابیب:19 مئی 2020(فکروخبر/ذرائع)اسرائیلی ریاست کی نئی حکومت کےوزیر خارجہ اور سابق آرمی چیف گابی اشکنزئی نے کہا ہےکہ ان کی حکومت امریکا کے مشرق وسطیٰ کے لیے پیش کردہ 'سنچری ڈیل' منصوبے کی تمام شرائط اور تجاویز کو عملا نافذ کرے گی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق کابینہ کی حلف برداری اور اعتماد کے ووٹ کے حصول کے بعد اپنے پہلے سرکاری بیان میں اشکنزئی نے کہا کہ ان کا ملک اردن اور مصر کے ساتھ جاری امن معاہدے برقرار رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پڑوسی عرب ملکوں کے ساتھ تعلقات بحال رکھنا ضروری ہیں اور اردن اور مصر کے ساتھ امن معاہدوں کو نقصان نہیں پہنچائیں گے۔

انہوں‌نے مزید کہا کہ اردن اورمصر اسرائیل کے اہم علاقائی اتحادی ہیں اور خطے میں اسرائیل کو درپیش چیلنجز میں تل ابیب کی مدد کرر ہے ہیں۔

نو منتخب اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا کہ عرب ممالک کے ساتھ بات چیت اسرائیل کے مفاد میں ہے اور ہم عرب ملکوں کے ساتھ مذاکرات کی ہرممکن کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں اسرائیل کے تزویراتی مفادات کے حصول کی خاطر عرب ممالک کا تعاون ضروری ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا