English   /   Kannada   /   Nawayathi

عالمی عدالت انصاف کو دھمکی امریکا کی کھلی غنڈہ گردی ہے:حماس

share with us

19 مئی 2020(فکروخبر/ذرائع)اسلامی تحریک مزاحمت  "حماس" نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی جانب سے بین الاقوامی عدالت انصاف کو دھمکیاں دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان  حازم قاسم نے امریکی وزیر خارجہ کے اس بیان کو امریکا کی کھلی غنڈہ گردی قرار دیا جس میں انہوں‌نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاست کے جنگی جرائم کی تحقیقات کے اعلان پر عالمی عدالت پر کڑی تنقید کی تھی۔

ترجمان نے کہا کہ بین الاقوامی فوج داری عدالت کی طرف سے فلسطینیوں‌کے خلاف اسرائیلی ریاست کے جرائم کی تحقیقات کھولنے کے اعلان پرامریکا کی پریشانی واضح ہے۔ امریکا کسی صورت میں صہیونی ریاست کے جرائم کو بے نقاب نہیں کرنے دے رہا ہے۔ امریکا کی طرف سے عالمی عدالت کوبلیک میل کرنا، دبائو ڈالنا اور دھمکی آمیز رویہ اختیار کرنا امریکا کی کھلی غنڈہ گردی ہے۔

قاسم کا کہنا تھا کہ امریکا کی طرف سے اسرائیل کی وجہ سے عالمی عدالت کو تنقید کا نشانہ بنانا اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ صہیونی ریاست فلسطینیوں‌کے خلاف سنگین نوعیت کے جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کی مرتکب ہو رہی ہے۔

انہوں‌نے امریکا کی طرف سے غرب ادن پر اسرائیلی قبضے کی حمایت کو فلسطین پر براہ راست امریکی یلغار کے مترادف قرار دیا۔  ان کا کہنا تھا کہ امریکی انتظامیہ فلسطینی قوم پرمظالم اور فلسطینی سرزمین پر اسرائیلی ریاست کے غاصبانہ قبضے میں مدد گار بن چکی ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا