English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک میں بس سرویس ہوئی دوبارہ شروع ، کنٹنمینٹ ہوں گے اس سے علیحدہ

share with us

 بنگلورو، 19 مئی 2020 (فکروخبر نیوز/ ذرائع) سرکاری اور نجی کمپنیوں کے ذریعہ چلائے جانے والی تمام نان اے سی بسیں تقریبا دو ماہ کے وقفے کے بعد ریاست کے تمام حصوں میں دوبارہ  شروع ہوچکی ہیں۔ اس بس سرویس  کوویڈ 19 کے کنٹینمنٹ زونوں کو علیحدہ کیا گیا ہے اور ان علاقوں کے بارے میں ابھی کوئی حتمی اعلان سامنے نہیں آیا ہے  معاشرتی دوری کو یقینی بنانے کے لئے بس میں صرف 30 افراد کو سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔
اطلاعات کے مطابق، میسورو روڈ بس اسٹیشن پر بسوں میں سوار ہونے سے پہلے مسافروں کی تھرمل اسکریننگ کی جارہی ہے۔ احتیاطی اقدام کے طور پر مسافروں کے ذریعے معاشرتی فاصلاتی اصولوں پر بھی عمل کیا جارہا ہے۔دریں اثنا، ہبلی میں، NWKRTC نے لاک ڈاؤن کے چوتھے مرحلے میں نرمی کے بعد اپنی بس سروس دوبارہ شروع کردی۔منگلورو میں صبح کے وقت 29 مسافروں پر مشتمل ایک بس بنگلورو کے لئے روانہ ہوئی۔منگل کے روز  کچھ شرائط کے ساتھ آٹورکشا اور کیبس دو ماہ کے وقفے کے بعد  شروع ہوچکی ہیں۔  

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا