English   /   Kannada   /   Nawayathi

دبئی سے دوسری خصوصی پرواز پہنچی منگلورو ، انتظامیہ افسران نے خود کیا استقبال

share with us

 منگلورو، 19 مئی 2020 (فکروخبرنیوز ذرائع ) وندے بھارت مشن کے تحت دبئی سے منگلوروکے لئے اڑان بھرنے والی دوسری پرواز 18 مئی کو شام 7 بجکر 55 منٹ پر 178 مسافروں کے ساتھ کامیابی کے ساتھ یہاں پہنچی۔ڈپٹی کمشنر سندھو بی روپیش، پولیس کمشنر ڈاکٹر پی ایس ہرشا اور منگلورو بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ڈائریکٹر وی وی راؤ نے ذاتی طور پر مسافروں کا استقبال کیا۔ہوائی اڈے پر مسافروں کو اتارا گیا اور منی ایکسچینج، سم تقسیم، صحت کٹ اور کھانا افراہم کیا گیا۔اس کے بعد ہر مسافر کی صحت کی جانچ محکمہ صحت کی معائنہ کرنے والی ٹیم نے کی۔ بعدازاں مسافروں پر مہر ثبت کرنے اور امیگریشن کی رسمی رسمیں انجام دی گئیں۔تمام مسافروں کو اروگیا سیتو ایپ انسٹال کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ بعدازاں انہیں شہر کے ہوٹلوں اور ہاسٹل میں لے جایا گیا جہاں انہیں چودہ روز تک کورنٹائن میں رکھا جائے گا۔ 
واضح رہے کہ پہلے پرواز کے منگلورو پہنچنے پر میڈیا میں بہت سی باتیں گردش کررہی تھیں۔کئی مسافروں نے  ایرپورٹ پر ہونے والی پریشانیوں کی شکایت کی تھی جس کے بعد انتظامیہ نے تیقن دلایا تھا کہ مسافروں کو تمام تر سہولیات مہیا کرائی جائیں گی۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا