English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک میں ایک ہی دن میں کورونا وائرس کے سو سے زائد معاملات ، تین افراد کی موت 

share with us

بنگلورو: 19مئی 2020(فکروخبرنیوز/ذرائع) کرناٹکا میں روز بروز کوویڈ۔19 کے واقعات میں اضافہ ہی ہورہا ہے ۔ کل پچاسی کے قریب معاملات سامنے آئے تھے اور آج کے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق چوبیس گھنٹے میں اس تعداد نے سو کو پورا کرلیا ہے ۔ آج منگل کو ریاست میں 127 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔اس کے ساتھ ہی ریاست میں کورونا وائرس کے کیسز کی کل تعداد 1373 تک جا پہنچی ہے۔
ریاست میں 1373 مریضوں میں سے 530 مریضوں کو صحتیابی کے بعد فارغ کردیا گیا ہے جبکہ منگل کے روز تین افراد سمیت 40 افراد وائرس سے دم توڑ گئے۔
منگل کو تینوں اموات بلاری، وجے پورہ اور بنگلورو ضلع سے ملی ہیں۔
منڈیا میں منگل کے روز 61 نئے کیس رپورٹ ہوئے، جبکہ داونگیرہ  میں 19 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ شیواموگا 12، کلبرگی 11، بنگلور 5، اڈپی اور اترا کنڑا 4  معاملات رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا