English   /   Kannada   /   Nawayathi

کروناوائرس: سعودی وزارتِ داخلہ کی اہم وضاحت

share with us

ریاض:17 مئی 2020(فکروخبر/ذرائع) سعودی وزارتِ داخلہ کے ترجمان کرنل طلال الشلھوب نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ مختلف سماجی یا فیملی تقریبات کا انعقاد اور ان میں شرکت دونوں قانون شکنی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کرنل طلال الشلھوب نے تمام افراد کو متنبہ کیا کہ ملک میں قانون کی پاسداری ہر ایک پر فرض ہے، وہ افراد جو حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سماجی تقریبات کا انعقاد کرررہے ہیں ان کے بارے میں اطلاع فراہم کرنا سب پر لازم ہے۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ٹول فری نمبر 999 پر یا مکہ مکرمہ ریجن کیلیے 911 ہر اطلاع دیں تاکہ ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔

کورونا وائرس: کرفیو سے متعلق سعودی حکومت کا اہم اعلان

پریس کانفرنس کے دوران سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان نے حالیہ کارروائیوں سے بھی آگاہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کرفیو میں نرمی کے بعد مارکیٹوں میں سماجی فاصلے کی خلاف ورزیاں دیکھی گئیں، کرفیو کی خلاف ورزی پر جرمانہ 10 ہزار ریال ہوتا ہے جبکہ متعدد خلاف ورزیوں پر اس میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔

کرنل طلال الشلھوب نے مزید کہا کہ افطار پارٹی، سالگرہ کی تقریب، ڈنٹر کا اہتمام سمیت دیگر تقریبات ’اجتماع‘ کے قانون کی خلاف ورزی شماری کی جائے گی، ان کا اہتمام کرنا اور شرکت دونوں جرم ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا