English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب : چور راستوں سے حج کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

share with us

جدہ:24اگست 2017(فکروخبر /ذرائع)حج سکیورٹی فورس کے معاون کمانڈر میجر جنرل منیر الجبریل نے خبردار کیا ہے کہ جو لوگ چور راستوں سے کسی طرح حج مقامات پہنچ جائیں گے مشاعر مقدسہ میں کہیں بھی اچانک کارروائی کر کے ایسے عازمین سے جن کے پاس حج اجازت نامے نہیں ہوں گے فنگر پرنٹس لئے جائیں گے ،ْخلاف ورزی ثابت ہوجانے پر حج موسم مکمل ہو جانے کے بعد ان کیخلاف مقررہ کارروائی ہو گی۔

اس حوالے سے کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی۔الجبریل نے امسال حج موسم کی تیسری پریس کانفرنس کے دوران منیٰ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امن عامہ کی 2بڑی ذمہ داریاں ہیں ،ْپہلا فرض تو یہ ہے کہ جرائم کے ارتکاب سے روکا جائیگا اور ان سے بچانے کا اہتمام کیا جائیگادوسرا فرض یہ ہے کہ جرم وقوع پذیر ہونے پر واردات کرنے والوں کو گرفتار اور ان کیخلاف شواہد جمع کئے جائیں گے۔انہوں نے واضح کیا کہ مشاعر مقدسہ میں 29پولیس اسٹیشن ہیں ،ْیہ سب اپنی ذمہ داری انجام دیں گے۔انہوں نے حجاج سے کہا کہ وہ مشاعر مقدسہ جاتے وقت قیمتی اور بھاری اشیاء ہمراہ نہ لے جائیں ،ْبدامنی کی کوئی بھی کوشش دیکھیںتو فوراً ہی 911پر رابطہ کر کے مطلع کر دیں ،ْغیر قانونی طریقے سے قربانی کے کوپن فروخت کرنے والوں کی بھی رپورٹ کریں ،ان سے کوپن نہ لیں۔انہوں نے بتایا کہ اب تک 71غیر قانونی داخلی معلمین پکڑے جا چکے ہیں ،ْ حج قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالے 13 ہزار429سعودی اور 2لاکھ54 ہزار 849 غیر ملکی پکڑے جا چکے ہیں جبکہ 2222ایسے مقامی شہری گرفتار کئے گئے ہیں جو بغیر حج اجازت نامے والوں کو مشاعر مقدسہ لے جارہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ امسال مشاعر مقدسہ کے ٹریفک نظام میں کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں ،ْمکہ مکرمہ میں گشتی سیکورٹی فورس کے کمانڈر کرنل محمد السحیمی نے بتایا کہ 406گشتی دستے مشاعر مقدسہ میں تعینات کئے گئے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا