English   /   Kannada   /   Nawayathi

کورونا سےلڑنے کےلیے مجھے ’آئی اے ایس‘ ٹیگ کی ضرورت نہیں:کنن گوپی ناتھن

share with us

کشمیر میں پابندیوں کو لیکر استعفیٰ دینے والے آئی اے ایس عہدیدار کنن گوپی ناتھن کو ملازمت پر دوبارہ رجوع بکار ہونےکی ہدایت دی گئی ہے۔

کیرالا سے تعلق رکھنے والے 2012 بیاچ کے آئی اے ایس آفیسر دادرا اور نگر حویلی کے محکمہ برقی میں تعینات تھے نے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد یہ حکومت پر کشمیر میں لاکھوں لوگوں کو بنیادی حقوق سے محروم کرنے کاالزام لگاتے ہوئےاپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

گوپی ناتھن نے ایک خط موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کورونا وائرس کے خلاف جاری جنگ میں حصہ لینے کےلیے دوبارہ سرویس میں شامل ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔

انہوں نےکہا کہ ’مجھے عہدہ پر واپس آنے کی ہدایت کے پیچھے کا مقصد مجھے ہراساں کرنا ہے‘۔

گوپی ناتھن نےکہا کہ اگر وہ چاہتے ہیں کہ میں کورونا کے خلاف کام کروں تو، میں پہلے سےہی اس کام میں لگا ہوا ہوں اور مہاراشٹرا میں غیرسرکاری تنظیموں کے ساتھ مل کر اس سلسلہ میں میں اپنی خدمات انجام دے رہا ہوں اور مجھے اس وبا کے خلاف جنگ لڑنے کےلیے آئی اے ایس کے ٹیگ کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگرچہ کہ انہوں نے گذشتہ سال اگست میں استعفیٰ دیا تھا تاہم انہیں ماہ اگست کے دنوں میں کئے گئے کام کی تنخواہ ملنی باقی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا