English   /   Kannada   /   Nawayathi

یوپی کے ۱۵؍اضلاع کے’ہاٹ اسپاٹ‘کو سیل کرنے کا فیصلہ ، کسی کو اندر باہرجانے کی اجازت نہیں

share with us

: 09 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع )کورونا وائرس کے انفیکشن کو روکنے کے لئے یوگی حکومت نے بڑا قدم اٹھایا ہے جس کے تحت ۱۵؍ متاثرہ اضلاع کے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں (ہاٹ اسپاٹ)کو بدھ کی رات ۱۲؍بجے سے۱۴؍اپریل تک سیل کر نے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس دوران ان علاقوں ،میں کسی کو بھی باہر نکلنے یابا ہری شخص کووہاںجانے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ علاقوں میں کرفیو جیسے حالات ہوںگے ۔ یوپی میں کوئی بھی بغیر ماسک کے باہر نہیں نکل سکے گا۔ سیل کرنے کا عمل رات ۱۲؍بجے کے بعد نافذ ہوگا۔لکھنؤ میں ۸؍بڑے اور ۴؍چھوٹے علاقے نشانز د کئے گئے ہیں۔ ضروری اشیاء کی سپلائی ہوم ڈیلیوری سے کی جائے گی۔ علاوہ ازیں،پوری ریاست میں ۳۰؍اپریل تک کوئی بھی بغیر ماسک کے باہر نہیں نکل سکے گا۔ ۳۱؍مئی تک کوئی بھی بینک کسی کسان کو نوٹس نہیں جاری کرسکے گا۔۱۵؍اپریل کو حالات کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔
ماسک بغیر گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں  
 اترپردیش میں کورونا کا انفیکشن تیزی سے پھیلتے  دیکھ کر اب یوگی حکومت نے ۱۵؍اضلاع کے سب سے زیادہ متاثرہ علاقے (ہاٹ اسپاٹ ) کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس دوران کوئی بھی گاڑی اضلاع میں پاس کے بغیر داخل نہیں ہو سکے گی ۔ لکھنؤ ، آگرہ اور غازی آباد جیسے بڑے اضلاع بھی ان میں شامل ہیں ۔ ساتھ ہی یہ حکم بھی دیا گیا ہےکہ ۳۰؍اپریل تک کوئی بھی بغیر ماسک لگائے اپنے گھروں سے باہر نہیں نکل سکے گا۔
 ان ۱۵؍اضلاع کے علاقے سیل ہوں گے 
 حکومت کی جانب سے جاری حکم کے مطابق جس اضلاع کے کورونا متاثرہ علاقوں کو سیل کیا جائے گا۔ ان میں 
 لکھنؤ ، آگرہ ، غازی آباد، گوتم بدھ نگر، کانپور،  بنارس ، شاملی ، میرٹھ ، بریلی ، بلند شہر ، فیروزآباد، مہراج گنج، سیتاپور، سہارنپور اور بستی شامل ہیں۔
کس ضلع میں کتنے ’ہاٹ اسپاٹ ؟
 آگرہ میں۲۲؍، غازی آباد میں ۱۳؍، گوتم بدھ نگر میں ۱۲؍، کانپور میں ۱۲؍، بنارس میں ۴؍، شاملی میں ۳؍میرٹھ میں ۷؍، بریلی میں ایک ، بلند شہر میں ۳؍، بستی میں ۳؍، فیروزآباد میں ۳؍، سہارنپور میں ۴؍،مہراج گنج میں ۴؍، سیتاپورمیں ایک جبکہ لکھنؤ میں ۸؍بڑے اور ۴؍چھوٹے ہاٹ اسپاٹ نشانزد کئے گئے ہیں۔
سیل کئے گئے علاقوں میںخاص پابندیاں ہوںگی 
  سیل علاقوں میں کسی بھی طرح کے کام کے لئے  باہر نکلنے  سے منع ہوگا۔ بے حد ضروری چیزوں کی سپلائی کے لئے بھی صرف ہوم ڈیلیوری ہوگی، آن لائن آرڈر بھی دے سکتے ہیں۔ سبھی ۱۵؍اضلاع میں حکومت ایک سینٹرلائزڈ کال سینٹر بنائے گی جہاں پر بھی ضروری اشیاء کی سپلائی کے لئے آرڈر دیا جاسکتا ہے ۔ سبھی ۱۵؍اضلاع میں د یئے گئے لاک ڈائون پاسیز کی جانچ کی جائے گی  جن کے لئے بے حد ضروری ہوگا  حقدار ہی کو پاس جاری کیا جائے گا۔ یوپی میں ۱۵؍اپریل سے لاک ڈائون ہٹانے کا فیصلہ مرکزی حکومت کے مشورہ کے بعد ۱۱؍و ۱۲؍اپریل کو واضح کیا جائےگا۔ سیل کئے گئے علاقوں میں باہر  آنے جانے والوںپر مقدمہ درج کیا جائے گا۔ متاثرہ علاقہ کا ہر گھر سینی ٹائز کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ کی ہدایتیں
 وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ۱۱؍کمیٹیوں کی میٹنگ میں کئی اہم ہدایتیں بھی دیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طبی عملہ اور پولیس اہلکاروں کا خیال رکھا جائے ۔ یوگی نے اس دوران پوری ریاست کو سینیٹ ائز کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے تحت نافذ لاک ڈائون پر سختی سے عمل کرایا جائے ۔ غریبوں کو وقت پر راشن تقسیم کیا جائے اور اس کی مانیٹرنگ بھی کی جائے ۔ میٹنگ کے دوران وزیراعلیٰ نے تمام ۱۱؍کمیٹیوں کے ذریعہ پیش کی جانے والے رپورٹ کا جائزہ لیا۔ تبلیغی جماعت پر  مزیدکارروائی ہدایت  دی۔ 
  اسی دوران چیف سیکریٹری آرکے تیواری نے بتایا کہ ۱۵؍اضلاع کو پوری طرح سیل نہیں کیا جارہا ہے ۔ جہاں انفیکشن زیادہ ہے ،انہیں علاقوں کو نشانزد کرکے ، ہاٹ اسپاٹ کے طور پر سیل کیا جائے گا۔ ہر دن جائزہ لیا جائے گا۔ ۱۴؍اپریل کو مکمل لاک ڈائون پر فیصلہ کے بعد طے ہوگا کہ سیل کی مدت میں توسیع ہوگی یانہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ان لوگوں کے پاس کر رد کردیا ہے جو کھانا تقسیم کرنے کے نام پر باہر نکلتے تھے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا