English   /   Kannada   /   Nawayathi

لیبارٹریوں میں کورونا کے مفت ٹیسٹ کئے جانے کے سپریم کورٹ کے فیصلہ کا کانگریس نے کیا خیر مقدم

share with us

: 09 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع )کانگریس نے بدھ کے روز سپریم کورٹ کے اس ہدایت کا خیرمقدم کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ منظور شدہ سرکاری یا نجی لیبارٹریوں میں کورونا کے ٹیسٹ مفت کئے جائیں ۔

کانگریس نے سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ 'مرکز کی مودی حکومت کورونا کی جانچ 4500 روپے کی اعلی فیس پر کرانے پر تاکید کرتی رہی ہے، سپریم کورٹ کے اس حکم کے بعد کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں لوگوں کو مدد ملے گی اور لوگ اس وبا پر قابو پا سکیں گے، اس کے لیے سپریم کورٹ کا شکریہ'۔

کانگریس کے قومی ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ 'ان کی پارٹی سب کے لئے کورونا کے مفت جانچ کا مطالبہ کرتی رہی ہے'، انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ 'انڈین نیشنل کانگریس پہلے دن سے کورونا کے لئے 'فری ٹیسٹنگ' کا مطالبہ کرتی رہی ہے لیکن مودی حکومت 4،500 روپے کی اعلی فیس پر اصرار کررہی تھی'۔

سرجے والا نے سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 'کورونا وائرس کے خلاف جاری جنگ میں لوگوں کواس سے مدد ملے گی اور اس وبا کا خاتمہ ہوگا'۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا