English   /   Kannada   /   Nawayathi

اندور میں ایک کورونا پازیٹو ڈاکٹر کی موت

share with us

:09 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع )ہندوستان کی ریاست مدھیہ پردیش کورونا انفیکشن کا 'ہاٹ اسپاٹ' بنا ہوا ہے۔ صرف اندور میں ہی کورونا پازیٹو مریضوں کی تعداد 213 پہنچ گئی ہے جب کہ مہلوکین کی تعداد 22 ہو گئی ہے۔ آج اندور میں ایک کورونا پازیٹو ڈاکٹر کی ہلاکت کی خبر بھی سامنے آئی ہے جس کے بعد پورے علاقے میں دہشت کا ماحول ہے۔ ڈاکٹر کی موت کی خبر کی تصدیق ضلع سی ایم ایچ او نے کر دی ہے اور یہ ہندوستان میں کسی ڈاکٹر کی ہلاکت کا پہلا معاملہ ہے۔

محکمہ صحت کے سی ایچ ایم او ڈاکٹر پروین جڑیا نے ڈاکٹر شتروگھن پنجوانی کی موت کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ دنوں کورونا پازیٹو پائے گئے تھے اور ان کا علاج پہلے گوکل داس میں چل رہا تھا اور پھر سی ایچ ایل میں انھیں داخل کرایا گیا۔ اس کے بعد ڈاکٹر شتروگھن کو اروندو اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کی حالت سنگین بنی ہوئی تھی۔ 9 اپریل کی صبح انھوں نے آخری سانس لی۔

اندور کے روپ رام نگر باشندہ ڈاکٹر شتروگھن پنجوانی کی موت کے بعد صحت اہلکار علاقے میں کافی احتیاط برت رہے ہیں۔ کورونا وبا کی وجہ سے 'ہاٹ پاٹ' ثابت ہو رہے اندور کو پہلے سے ہی پوری طرح سیل کر دیا گیا ہے اور کورونا متاثرین کے علاج میں لگے ڈاکٹر اور نرسنگ اسٹاف کو انتظامیہ پوری سہولت دے رہی ہے۔ لیکن ڈاکٹر شتروگھن کے انتقال کے بعد ایک دہشت کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ڈاکٹر شتروگھن کورونا مریضوں کے علاج کے دوران ہی انفیکشن کا شکار ہوئے تھے۔

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے ڈاکٹر شتروگھن کے انتقال کے بعد اظہارِ افسوس کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ کیا ہے۔ ٹوئٹ میں انھوں نے لکھا ہے کہ "دوسروں کی بیش قیمت زندگیوں کی حفاظت اور کووڈ-19 کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے قربان ہو جانے والے ڈاکٹر شتروگھن پنجوانی جی کی روح کو سکون پہنچانے کے لیے ہم سب ریاستی باشندے ایشور سے دعاء کرتے ہیں۔ آپ جیسے عظیم انسان کو کبھی بھلایا نہیں جا سکے گا۔ پرخلوص خراج عقیدت۔"

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا