English   /   Kannada   /   Nawayathi

اوڈیشہ حکومت نے لاک ڈاون کی مدت میں توسیع کا لیا فیصلہ

share with us

بھونیشور: 09 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع ) ہندوستان میں عوام ایک طرف جہاں کورونا وائرس سے خوف زدہ ہیں اور دعا کر رہے ہیں کہ اس وباء سے انہیں نجات مل جائے وہیں ملک بھر میں نافذ لاک ڈاؤں کے حوالہ سے بھی ان میں تذبذب کا ماحول ہے۔ ہر کوئی یہ جاننا چاہتا ہے کہ آیا حکومت ہند لاک ڈاؤن میں توسیع کرنے جا رہی ہے؟ اور اگر ہاں تو کب تک؟ دریں اثنا ہندوستان کی ایک ریاست نے لاک ڈاؤں میں توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔

کووڈ-19 سے نمٹنے کے لئے لاک ڈأں کی مدت میں توسیع کرنے کا فیصلہ اڈیشہ حکومت نے کیا ہے۔ وزیر اعلی نوین پٹنایک نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ میں اب لاک ڈاؤن 30 اپریل تک نافذ رہے گا۔ وزیر اعلی نوین پٹنایت نے کہا، ’’کووڈ-19 سے پیدہ شدہ حالات کے پیش نظر ریاستی حکومت نے لاک ڈاؤں کی مدت میں 30 اپریل تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘

اوڈیشہ حکومت کا یہ فیصلہ ایسے وقت میں لیا گیا ہے جب مرکزی حکومت ملک گیر لاک ڈاؤن میں توسیع پر غور کر رہی ہے۔ اگرچہ وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 14 اپریل کو لاک ڈاؤن کو ہٹانا ممکن نہیں ہے۔ تاہم خیال کیا جاتا ہے کہ ہفتے کے روز وزرائے اعلیٰ سے ویڈیو کانفرنس کے میٹنگ کرنے کے بعد وزیر اعظم مودی لاک ڈاؤن کے بارے میں حتمی فیصلہ لے سکتے ہیں۔ دریں اثنا جس طرح سے ریاستوں کی درخواستیں آرہی ہیں اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ لاک ڈاؤن میں توسیع کر دی جائے گی۔

اڈیشہ میں اب تک کورونا وائرس کے 45 معاملات رپورٹ ہوئے ہیں۔ وزارت صحت کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اڈیشہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 45 ہے۔ ان میں سے 2 افراد کا علاج کرکے اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے، جبکہ ایک کی موت ہو گئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا