English   /   Kannada   /   Nawayathi

لاک ڈاؤن: ایمس کے 2 جونیئر ڈاکٹروں کو بھوپال پولس نے پیٹا، تھانہ میں شکایت درج

share with us

کورونا وائرس سے پوری دنیا میں دہشت اور اس وقت ڈاکٹرس اپنی جان جوکھم میں ڈال کر مریضوں کا علاج کر رہے ہیں۔ ہندوستان میں کئی اسپتالوں میں پی پی ای (پرسنل پروٹیکشن ایکوئپمنٹ) کی کمی کے باوجود صحت اہلکار کورونا وبا کے خلاف جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس درمیان ڈاکٹروں کے ساتھ غلط سلوک کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں جو افسوسناک ہیں۔ تازہ خبر کے مطابق بھوپال پولس نے ایمس کے دو جونیئر ڈاکٹروں کی پٹائی کر دی جن میں ایک خاتون جونیئر ڈاکٹر بھی ہے۔ ڈاکٹر رشبھ جوشی کے ٹوئٹر ہینڈل سے ایک ٹوئٹ کیا گیا ہے جس میں پولس پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انھوں نے جونیئر ڈاکٹروں کو یہ کہتے ہوئے پٹائی کی کہ وہ عوام میں کورونا وائرس پھیلا رہے ہیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق بھوپال واقع ایمس کے فورنسک میڈیسن ڈپارٹمنٹ میں ڈاکٹر ریتوپرنا اور ڈاکٹر یوراج پی جی کر رہے ہیں۔ یہ دونوں جونیئر ڈاکٹر 8 اپریل کی شام تقریباً ساڑھے بجے ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد ایمس کے پیچھے واقع اپنے گھر لوٹ رہے تھے جب راستے میں بھوپال پولس نے انھیں حراساں کیا۔ زخمی جونیئر ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ راستے میں دو پولس اہلکاروں نے روک کر ان سے پوچھ تاچھ کی اور یہ بتانے کے باوجود کہ وہ ڈاکٹرس ہیں، پٹائی کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ پولس کارروائی میں ڈاکٹر یوراج کے ہاتھ میں فریکچر ہو گیا جب کہ ڈاکٹر ریتوپرنا کے پیر میں چوٹ آئی ہے۔

 

اس پورے واقعہ کے تعلق سے جونیئر ڈاکٹر یوراج کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن مین باہر نکلنے پر پابندی ہے، لیکن ڈاکٹروں کو آنے جانے سے نہیں روکا جاتا ہے۔ لیکن جب وہ ایمس سے نکل کر گھر کی طرف بڑھے تو راستے میں پولس والوں نے گالی گلوج شروع کر دی۔ ڈاکٹر یوراج نے مزید بتایا کہ پولس والوں نے بغیر کچھ سنے ڈنڈے سے پیٹنا شروع کر دیا۔ جب انھوں نے پولس اہلکاروں سے شناختی کارڈ دیکھنے کے لیے کہا تو پولس والوں نے گالیاں دیں اور سامان بھی پھینک دیا۔

پولس کی پٹائی سے زخمی دونوں جونیئر ڈاکٹر فوراً ایمس کی طرف ہی واپس لوٹ گئے اور وہاں ایمرجنسی میں ایم ایل سی کرائی۔ بعد میں اسپتال انتظامیہ کے ذریعہ باغ سیونیاں تھانہ میں شکایت درج کرائی گئی۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل حمیدیہ اور جے پی اسپتال کے اسٹاف نے بھی کئی بار پولس کی شکایت کی ہے اور ان کے غلط سلوک کے بارے میں بتایا ہے۔ حالانکہ مدھیہ پردیش میں ایسما نافذ ہے جس کے تحت صحت خدمات اور اس سے جڑے لوگوں کو کہیں بھی آنے جانے کی چھوٹ ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا