English   /   Kannada   /   Nawayathi

کوئی بھی وائرس اور وبا ترکی کو زیر نہیں کرسکتی، صدر ایردوان

share with us

: 08 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع )صدر  رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ  عام وبا کے خلاف بطور حکومت ہر ممکنہ تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔

صدرِ ترکی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ’’ترکی حالیہ 18 برسو ں میں بنیادی خدمات کے میدان میں تبدیلیوں اور ترامیم  کی بدولت کودڈ۔19 وبا کے خلاف ایک اچھی سطح پر جنگ کر سکنے والے ممالک میں شامل ہے۔‘‘

اپنے بیان میں  ’’ترکی  میں 1 لاکھ 65 ہزار معالجین، 2 لاکھ 5 ہزار نرسوں سمیت 4 لاکھ 90 ہزار  طبی اور 3 لاکھ معاون عملہ سر گرم عمل ہے ، یہ تعداد کسی طبی فوج کے مترادف ہے۔ ‘‘  کا ذکر کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ترک عوام بالکل پریشان نہ ہو کوئی بھی وائرس اور وبا ترکی سے زیادہ طاقتور نہیں ہو سکتی۔ ہم اس عالمی وبا کے خلاف قومی جدوجہد کر رہے ہیں، حکومت تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی  ہے ، ہماری ملت کی صحت کے لیے خطرہ تشکیل دینے والی اس وبا کے خلاف تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔‘‘

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا