English   /   Kannada   /   Nawayathi

روس، شام کے شمال مشرق میں اپنی فوجی حیثیت مضبوط بنا رہا ہے

share with us

: 08 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع )ترکی کی طرف سے فرات کے مشرق میں جاری آپریشن چشمہ امن کے بعد سے روس شام کے شمال مشرق میں اپنی فوجی طاقت میں اضافہ کر رہا ہے۔

مقامی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق روس کا تقریباً 50 گاڑیوں پر مشتمل فوجی کانوائے کل الرقہ کے علاقے عین العیسی سے روانہ ہو کر آپریشن چشمہ امن کے علاقے کے جنوب مشرقی ہمسائے تل التمر پہنچا اور وہاں سے کامشلی کے تحصیلی مرکز کی طرف روانہ ہو گیا۔

بکتر بند گاڑیوں، فوجیوں اور ٹینکوں پر مشتمل کانوائے تحصیلی مرکز کے جنوب مغرب میں واقع کامشلی ائیر پورٹ کی روسی فوجی پوسٹ پر متعین ہو گیا ہے۔

ترکی کے چشمہ امن آپریشن کے بعد روس نے کامشلی ائیر پورٹ پر اپنی پوسٹ کو پری فیبرک گھروں کے ساتھ وسیع کر لیا ہے۔

کل کی کمک سے پہلے پوسٹ پر کم از کم 200 فوجی، بیسیوں بکتر بند گاڑیاں، ٹینک اور 6 فوجی ہیلی کاپٹر موجود تھے۔

فوجی پوسٹ کے اعلیٰ افسران علاقے میں اپنے زیرِ قبضہ بنگلوں میں رہ رہے ہیں۔

توقع ہے کہ اضافی فوجی طاقت کے ساتھ روس کامشلی کے مشرق میں امریکی فورسز کے زیرِ کنٹرول رومیلان پیٹرول فیلڈز پر دباو میں اضافہ کر دے گا۔

واضح رہے کہ ترکی نے 9 اکتوبر 2019 کو علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے خلاف آپریشن چشمہ امن کا آغاز کیا تھا جس کے بعد شام کے شمال میں امریکی فوجیوں کی خالی کی گئی بعض بیسوں پر روسی فورسز متعین ہو گئی تھیں۔

روس اس تاریخ سے دریائے فرات کے مشرق میں PKK/YPG کے زیرِ قبضہ علاقے میں اپنی بیسوں کی تعداد میں اضافہ کر کے علاقے میں اپنی حیثیت مضبوط بنا رہا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا