English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرونا وائرس، شاہ سلمان کا بڑے ریلیف کا اعلان

share with us

ریاض: 08 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع )سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے فرمان جاری کیا ہے جس کے تحت بعض عدالتی فیصلوں اور احکامات پر عملدرآمد معطل کردیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق شاہی فرمان کے تحت نجی حقوق کے سلسلے میں ایسے قرض نادہندگان کو عارضی طور پر فوری رہا کرنے کا حکم دیا گیا ہے جنہیں عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے حراست میں رکھا گیا تھا، شاہی فرمان کا اطلاق سعودی شہریوں اور ملک میں مقیم غیرملکیوں دونوں پر ہوگا۔

اسی طرح ان عدالتی احکامات پر عملدرآمد کو بھی معطل کردیا گیا ہے جن میں بچوں کی اپنے علیحدہ ہوجانے والے والدین میں سے کسی ایک سے ملاقات کو ممکن بنایا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مطلوب تمام تر احتیاطی اقدامات مکمل ہونے کے متعلقہ کمیٹی کی جانب سے اعلان تک معطل رہے گا۔

سعودی وزیر انصاف اور عدلیہ کی سپریم کونسل کے سربراہ شیخ ڈاکٹر ولید بن محمد الصمعانی نے اس انسان دوست جذبے پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس شاہی فرمان سے ثابت ہوتا ہے کہ مملکت میں اولین ترجیح صحت عامہ کو دی جاتی ہے، ان احکامات پر فوری طور پر عملدرآمد کرتے ہوئے جیل حکام کو مطلع کردیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ تمام ضروری کارروائی مکمل کریں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا