English   /   Kannada   /   Nawayathi

عالمی کورونا ریلیف فنڈ کےلیے ٹوئٹر کے بانی نے 1 ارب ڈالر عطیہ کردیئے

share with us

سلیکان ویلی: 08 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع )مشہورِ زمانہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ٹوئٹر‘‘ کے شریک بانی جیک ڈورسی نے ٹویٹ کیا ہے کہ انہوں نے عالمی کورونا ریلیف فنڈ کےلیے ایک ارب ڈالر عطیہ کردیئے ہیں۔ پاکستانی روپوں میں یہ رقم 167 ارب روپے سے زیادہ بنتی ہے۔

گزشتہ روز اپنی ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ وہ اپنی قائم کی ہوئی ایک اور کمپنی ’’اسکوائر‘‘ میں اپنے حصص (ایکویٹی) کے ایک ارب ڈالر عالمی کورونا ریلیف فنڈ میں منتقل کررہے ہیں۔ یہ رقم ان کے مجموعی اثاثوں کا 28 فیصد ہے۔

اپنی اسی ٹویٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ جب یہ وبا ختم ہوجائے گی تو اس کے بعد وہ لڑکیوں کی تعلیم و صحت اور ’’یو بی آئی‘‘ (عالمی بنیادی آمدن) پر اپنی توجہ مرکوز کریں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا