English   /   Kannada   /   Nawayathi

رومانیا میں ایک ہی میٹرنٹی ہوم کے 10 نوزائیدہ بچوں میں کورونا وائرس کی تصدیق

share with us

 

بخارسٹ: 08 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع )یورپی ملک رومانیا کے ایک میٹرنٹی ہوم میں ایک ہی روز 10 نومولود بچوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ ان بچوں کی ماؤں کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی ملک رومانیا کے شہر تمیسورا کے ایک میٹرنٹی ہوم میں جنم لینے والے تمام نومولودوں کا کورونا وائرس ٹیسٹ کیا گیا جن میں سے 10 بچوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے تاہم حیران کن طور پر بچوں کی مائیں کورونا وائرس سے متاثر نہیں۔

محکمہ صحت نے نوزائیدہ بچوں کی ماؤں میں کورونا وائرس منفی آنے پر میٹرنٹی ہوم کے تمام عملے کا کورونا وائرس ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ماؤں نے بھی بتایا کہ طبی عملے نے حفاظتی اقدام نہیں کیے تھے۔ ماسک اور داستانے تک نہیں پہنے ہوئے تھے۔

محکمہ صحت سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثر نومولودوں کی طبیت بہتر ہے اور کسی بچے میں تاحال علامتیں ظاہر نہیں ہوئی ہیں۔ رومانیا میں کورونا وائرس کے 4 ہزار 500 مریض ہیں جن میں سے 700  ڈاکٹرز اور طبی عملہ شامل ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ برطانیہ میں بھی ایک نوزائیدہ بچے میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور اسے کووڈ-19 کا دنیا کا سب سے کم عمر مریض قرار دیا گیا ہے جب کہ امریکا میں 2 نوزائیدہ بچے کورونا وائرس کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار گئے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا