English   /   Kannada   /   Nawayathi

کورونا انفیکشن :امریکہ میں 24 گھنٹے میں 2000 اموات

share with us

: 08 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع )ہندوستان سمیت پوری دنیا میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے۔ چین اور اٹلی کے بعد امریکہ میں سب سے زیادہ اس مہلک بیماری کا قہر دیکھا جا رہا ہے۔ موجودہ وقت کی بات کریں تو امریکہ کی حالت انتہائی بدتر ہے اور یہ ملک موت کا کنواں بنتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ امریکہ میں روزانہ سینکڑوں لوگ اس بیماری سے ہلاک ہو رہے ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے تازہ اعداد و شمار خوفزدہ کرنے والے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے اندر ہی امریکہ میں ریکارڈ 2000 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔

امریکہ میں اب تک کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد تقریباً 13 ہزار پہنچ گئی ہے۔ یہاں پر کورونا کے معاملے لگاتار بڑھ رہے ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے مریض کسی بھی ملک سے زیادہ ہیں۔ اب تک امریکہ میں 4 لاکھ سے زیادہ لوگ اس وائرس کے انفیکشن میں مبتلا ہو چکے ہیں، جب کہ دوسرے نمبر پر اسپین ہے جہاں تقریباً 1 لاکھ 42 ہزار کورونا انفیکشن کے مریض ہیں۔ تیسرے اور چوتھے مقام پر اٹلی اور فرانس ہے جہاں متاثرین کی تعداد بالترتیب 1 لاکھ 35 ہزار اور 1 لاکھ 10 ہزار ہے۔ پانچویں نمبر پر 1 لاکھ 7 ہزار متاثرین والا ملک جرمنی ہے اور چین کا نمبر اس کے بعد یعنی چھٹے مقام پر ہے جہاں کورونا انفیکشن کے مریضوں کی تعداد تقریباً 82 ہزار ہے۔

بہر حال، کورونا کی وجہ سے ہوئی اموات پر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنا رد عمل پیش کرتے ہوئے کہا کہ "موت کی نئی تعداد امکان سے کم ہے۔ ہم بنیادی طور پر اپنی سوچ کے مقابلے میں بہت کم اموات دیکھ رہے ہیں۔" انھوں نے مزید کہا کہ "مجھے لگتا ہے کہ ہم صحیح سمت میں بڑھ رہے ہیں، لیکن اس کے بارے میں بات کرنا ابھی جلد بازی ہوگی۔"

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا