English   /   Kannada   /   Nawayathi

طبی عملہ کی حفاظت پر مرکز کا سپریم کورٹ میں جواب

share with us

: 08 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع )مرکز کی جانب سے اپیکس کورٹ کو متنبہ کیا گیا ہے کہ کووڈ انیس کی جنگ لڑ رہے سبھی ڈاکٹرز کی سہولیات کے لیے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

مرکزی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں ایک مفاد عامہ کی عرضی کے سوال میں کہا گیا کہ حکومت ڈاکٹروں کو حفاظتی سامان مہیا کرانے والی اس پی آئی ایل کے خلاف نہیں ہے،سبھی طبی انتظامیہ کی حفاظت کا دھیان رکھا جا رہا ہے۔

اپیکس کورٹ میں اس پی آئی ایل کی شنوائی ہوئی، پی آئی ایل میں یہ مانگ کی گئی تھی کہ حکومت ملک بھر میں کام کر رہے طبی عملہ کو حفاظتی سامان، ماسکس، ایکیوپمینٹ مہیا کرے'۔

جس کے جواب میں مرکز نے سپریم کورٹ کو کہا 'ہم نے ہر ہسپتال میں پولیس پکٹ بنائی ہے، تاکہ لوگوں کو آپس میں ملنے نہ دیا جائے، پولیس اور حکومت دونوں مل کر ڈاکٹرس کی حفاظت کے لیے کام کر رہی ہے'۔

اس اپیل کی سنوائی جسٹس اشوک بھوشن اور ایس رویندر بھٹ نے کی، انہوں نے حکومت کو یہ ہدات دی کے ضلعی صطح پر نوڈل افسر تعینات کیے جائیں جو لوگوں سے تجاویز لے سکیں۔

مرکز کی طرف سے کورٹ کو صفائی دی گئی کہ پہلے سے ہی جگہ جگہ ملک بھر میں کنٹرول سینٹرس بنائے گئے ہیں تاکہ لوگوں کی شکایات اور تجویز حاصل کی جا سکیں۔

یہ اپیل سپرم کورٹ میں ایڈوکیٹ مکل روہتگی کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا