English   /   Kannada   /   Nawayathi

'نفرت کے وائرس کے خلاف بھی لڑنا ہوگا'

share with us

: 08 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع )دہلی جامع مسجد کے شاہی امام احمد بخاری نے ایک ویڈیو بیان جاری کرکے کہا کہ کچھ ایسے معاملات پر توجہ دلانا ضروری ہے جو ملک کے لیے نہایت اہم ہیں۔

بیان میں سید احمد بخاری نے کہا کہ 'آج ملک مختلف ٹی وی چینلز پر وائرس کے تعلق سے مباحثے چل رہے ہیں۔ میں اس کی تفصیل میں جانامناسب نہیں سمجھتا ہے۔اس طرح کے مباحث ملک کے مفادات کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ ہماری کوشش ہونی چاہے کہ ملک میں ہندو-مسلم کے درمیان نفرت کا وائرس پھیل رہا ہے، اس سے بھی ہمیں ملک کو بچانا ہے'۔

انہوں نے اس ویڈیو کو جاری کرنے کا مقصد بتاتے ہوئے کہا کہ 'شب برأت آنے والی ہے، شب برات کی رات کو عبادت کی رات کے نام پر جانتے ہیں، جس میں اللہ اور اس کے رسول کی خوشنودی حاصل کرتے ہیں وہیں ہم اپنے دانستہ اور نادانستہ گناہوں کی معافی مانگتے ہیں'۔

'اس مبارک رات میں ہم اللہ کے حضور میں گڑگڑا کر اس مہلک بیماری سے نجات اور گناہوں سے مغفرت کے لیے ہمیں دعا مانگنا ہے، خدا کرے کے پوری دنیا اور ہمارا ملک اس بیماری سے محفوظ رہے'۔

انھوں نے مسلمانوں سے خصوصی اپیل کی ہے کہ 'وہ اس رات اپنے اپنے گھروں میں رہ کر ہی عبادت کریں، اس وائرس کی وجہ سے پوری انسانیت اس بیماری کی گرفت میں ہے۔ آج علاقائی، قومی اور بین الاقوامی انسانی برادری کا یہ مشترکہ چیلنج ہے کہ وہ تمام احتیاطی تدابیر کو اختیار کرے'۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا