English   /   Kannada   /   Nawayathi

بیرون سے بھٹکل پہنچنے والے احباب بھٹکل سرکاری اسپتال کا رخ نہ کریں۔ تنظیم کے جنرل سکریٹری نے جاری کی یہ نئی تفصیلات 

share with us

بھٹکل 08/ اپریل 2020(فکروخبر نیوز) مجلس اصلاح وتنظیم کی جانب سے کل رات جاری ضروری ہدایات میں اس بات کی طرف توجہ دلائی گئی تھی کہ 17مارچ سے 22/ مارچ کے دوران جو احباب بیرون ِ ممالک سے بھٹکل آئے ہیں وہ فوری طور پر بھٹکل کے سرکاری اسپتال میں جاکر اپنا ٹیسٹ کروالیں۔ لیکن ابھی تنظیم کے جنرل سکریٹری جناب عبدالرقیب ایم جے نے فکروخبر کو بتایا کہ فی الحال یہ احباب بھٹکل سرکاری اسپتال کا رخ نہ کریں اور تنظیم کے اگلے اعلان تک اپنے گھروں ہی میں رہیں اور ہرگز گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ انتظامیہ کی جانب سے یہ ہدایات جاری کی گئیں کہ فی الحال یہ لوگ سرکاری اسپتال نہ جائیں۔ 
    اسی طرح وہ احباب جنہیں بخار،نزلہ، زکام، گلے میں درد یا سانس لینے میں دشواری پیش آرہی ہوں وہ فوری طور پر ہیلپ لائن نمبر یا تنظیم کے ذمہ داروں سے رابطہ کریں اور اس سلسلہ میں ہر گز غفلت سے کام نہ لیں۔ 
    تنظیم کے ذمہ داران کورونا کی روک تھام کے لیے قابلِ تعریف اقدامات کررہے ہیں۔ ہماری غفلت سے معاملہ بہت دور تک پہنچ سکتا ہے۔ اس لیے تنظیم کی جانب سے جب بھی جو بھی ہدایات جاری کی جائیں اس پر عمل کریں اور اپنے گھروں ہی میں رہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا