English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل کے موجودہ حالات میں تنظیم کی خدمات لائق تحسین ، تنظیم نے جاری کی تفصیلات

share with us

بھٹکل 08 ؍ اپریل 2020(فکروخبر/ پریس ریلیز) اس وقت نہ صرف شہر بھٹکل بلکہ پوری دنیا کورونا واۂرس کی وبا سے  حیران وپریشان ہے ایک طرح سے پوری دنیا کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے ،  لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد جس طرح سے ملک بھرمیں غریب عوام اور یومیہ مزدور طبقہ کو جس طرح سے دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس سے ہم سب واقف ہیں ، ایسے سنگین حالات میں شہر بھٹکل و اطراف کی سطح پر معروف مرکزی سماجی ادارہ مجلس اصلاح وتنظيم بھٹکل نے فوری طور پر متحرک ہو کر اس کٹھن مھم کی قیادت سنبھال لی ہے،  مختلف میدانوں میں منظم طور پر کام کے لئے چند کمیٹیاں بنائی گئی ہیں جس میں ایک بہت ہی اہم کمیٹی تنظیم میڈیکل ٹیم کے نام سے تشکیل دی گئی ہے اور جناب یونس رکن الدین صاحب کو اس کا کنوینر بنایا گیا ہے موصوف اور ان کی پوری ٹیم شروع دن ہی سے بحسن و خوبی اپنی ذمہ داری نباہ رہی ہے ۔
جیسے ہی کورونا واۂرس کی وبا ہندوستان میں پھیلنے کی آہٹ محسوس کی گئی اسی وقت سے مجلس اصلاح وتنظيم بھٹکل نے بھٹکل کی تمام مرکزی اداروں جماعتوں علماء و قاضی صاحبان کے ساتھ مربوط رہ کر  سرکاری عملہ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ اور محکمہ پولیس کو بھی اعتماد میں لے کر آئندہ پیش آنے والے مکمنہ مسائل و چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے  ایک  منظم حکمت عملی ترتیب دی 
چونکہ شہر میں خلیجی ممالک سے لوٹنے والوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی اس لیے شروع ہی سے ہماری بنیادی ترجیحات میں یہ بات شامل رہی کہ کسی بھی قیمت پر اس وبا کو پھیلنے سے روکا جائے اور اس کے لیے کسی بھی قسم کی مخالفت اور چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے ہم تیار رہیں ، اس کے لیے فوری طور پر خلیجی ممالک سے لوٹنے والوں کو اپنے اپنے گھروں ہی میں کورنٹائن رہنے کے لئے سخت ھدایات دی گئی اور ان چند افراد کو جن کے ساتھ فلائٹ میں سفر کرنے والے ایک نوجوان کی کورونا پوزیٹو رپورٹ آئی تھی یا جو افراد کورونا پوزیٹو مریضوں کے ساتھ کسی بھی طرح سے راست رابطہ میں تھے انہیں احتیاطی تدابیر کے طور پر بھٹکل تعلقہ ہسپتال اور RNS مرڈیشور میں کورنٹائن کیا گیا اس کے علاوہ ابتدائی ایام میں پوزیٹو معاملات کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھ کر 15 مارچ 2020 کے بعد خلیجی ممالک سے لوٹنے والے افراد کو سرکاری طور پر کورنٹائن کرنے کے لئے ڈی سی کے حکمنامہ کے مطابق انجمن آباد میں رکھ کر ان تمام افراد کی رہائش طعام و دیگر ضروریات کے مکمل انتظامات مجلس اصلاح وتنظيم بھٹکل کی طرف سے کئے جا رہے ہیں ان کے لئے کھانا پکانے والے اور خدمت کے لئے افراد ہمہ وقت تیار رہتے ہیں تنظیم کے زیر انتظام کورنٹائن میں رہنے والوں کی تعداد کم وبیش 50 تھی جن میں سے بروز منگل 7 اپریل صبح 22  افراد کو  رپورٹ نیگیٹو آنے کے بعد  ان کو گھروں میں بھیج دیا گیا ہے اور آئندہ کچھ دنوں تک سختی کے ساتھ گھروں میں ہی رہنے کی تاکید کی گئی ہے

بھٹکل میں مکمل ہیلتھ ایمرجینسی اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے سخت بیمار افراد کو جن کا مینگلور اڈپی کے ہسپتالوں میں علاج جاری ہے انھیں کافی پریشانیوں کا سامنا ہے ایک ڈسٹرکٹ سے دوسری ڈسٹرکٹ جانے آنے کے لئے دونوں طرف سے عائد پابندیوں کی وجہ سے سرکاری محکمہ سے تحریری اجازت نامہ حاصل کرنا وغیرہ وغیرہ دیگر بہت سارے مسائل درپیش ہیں متعلقہ ڈپارٹمنٹ سے کاغذی کاروائی مکمل کرنے کے بعد الحمد للہ تنظیم کی طرف سے تمام ضرورتمند مریضوں کو  ایمبولینس وغیرہ کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے 
شہر میں مریضوں کو ڈاکٹر کے پاس لے جانے، ہسپتال پہنچانے اور میت کے لئے غسال، گورکن، کفن ودفن کے مسائل سے نمٹنے کیلئے تنظیم کی طرف سے 4 گاڑیوں اور ایمبولینس کے ذریعے 24 گھنٹے خدمات فراہم کی جا رہی ہے جس کے لئے رابطہ سوسائٹی ویلفیئر ہسپتال اور مولانا عبد الباری ایمبولینس اپنی طرف سے گرانقدر خدمات انجام دے رہے ہیں اس کے لیے ان اداروں کے ذمہ داران کے ساتھ ساتھ ان کے ڈرائیورز بھی شکریہ کے مستحق ہیں 

لوگوں کو دوائیوں کی فراہمی میں بھی دیگر خدمت کرنے والوں کے ساتھ ساتھ تنظیم میڈیکل ٹیم بھی بڑی تندہی سے خدمات انجام دے رہی ہے
تعلقہ ہسپتال میں علاج کے لئے ضروری طبی اشیاء خصوصاً سیفٹی کٹس وغیرہ کی کافی کمی تھی اس آہم ضرورت کو اندرون ھند بھٹکلی جماعتوں کے وفاق INF نے مجلس اصلاح وتنظيم بھٹکل کی گذارش پر لاکھوں کی مالیت کا PPE سینیٹائزر ماسک وغیرہ بھٹکل تعلقہ ہسپتال و دیگر اداروں اور پرائیویٹ ہسپتال کو فراہم کیا ہے  ، کورنٹائن  میں رکھنے کے لئے   انجمن حامئ مسلمین بھٹکل نے بروقت اپنے ہوسٹلس فراہم کیا 
 جس پر ہم ان سب کے مشکور ہیں ، اللہ جزائے خیر عطا فرمائے ۔ آمین 

علاوہ ازیں ان حالات میں فوڈ ڈسٹریبیوشن کمیٹی نے بہترین سروس دیتے ہوئے اب تک کم و بیش 1500 ضرورتمند خاندانوں میں راشن پہنچانے کا کام احسن طریقہ پر انجام دیا ہے فوڈ ڈسٹریبیوشن کے کام میں کمیٹی کنوینر و ممبران کے علاوہ رحمت اللہ النگر نے اپنی دو گاڑیاں مستقل اس کام کے لئے دیتے ہوئے کٹس پیکنگ میں کافی تعاون کیا  مزید آپ کی اطلاع کے لئے عرض ہے تنظیم کے علاوہ  علاقے کے اسپورٹس سینٹرز اور انفرادی طور پر بھی کچھ احباب نے تقریباً 1500 خاندانوں کو راشن فراہم کیا ہے ، ملت کے افراد کے ساتھ ساتھ انسانی ہمدردی کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے 250 غیر مسلم خاندانوں میں بھی راشن تقسیم کیا گیا ہے 
الحمد للہ اب تک حالات بہت ہی پر سکون طریقہ پر چل رہے ہیں کئی دنوں سے کوئی پوزیٹو معاملہ سامنے نہیں آیا ہے اس پر ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں اور لاک ڈاؤن اور ہیلتھ ایمرجینسی کے تحت ڈپارٹمنٹ اور تنظیم کی طرف سے  جو ھدایات دی جا رہی ہیں اس پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لازماً اپنے اپنے گھروں ہی میں رہیں آپ کی تمام بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لئے حکومت کے طئے شدہ لائحۂ عمل کے تحت تنظیم کی خدمات 24 گھنٹے فراہم رہیں گی ، ان شاء اللہ

 افسوس تو اس بات پر ہے کہ بعض لوگوں کو ابھی تک حالات کی سنگینی کا  احساس نہیں ہے  شہر کے کئی علاقوں سے  غیر ضروری گھومنے پھرنے کی شکایات مل رہی ہیں  ، تنظیم کی طرف سے اس بات کی سخت تاکید کی جاتی ہے کہ اپنے اور اپنے اہل خانہ اور تماموں کی حفاظت  کے پیش نظر اپنے آپ کو گھر میں ہی رہنے کا پابند بنائیں چونکہ اس وقت مکمل طور پر ہیلتھ ایمرجینسی اور لاک ڈاؤن نافذ ہے لھذا  گھر سے باہر آکر پولیس کی گرفت میں آنے کی صورت میں تنظیم سے کسی بھی طرح کے تعاون کی امید نہ رکھیں 

ان تمام امور کو احسن طریقے پر انجام دینے کے لئے میرے ساتھ دیگر عہدیداروں کے علاوہ درج ذیل ذمہ دار احباب رات دن خدمت میں پیش پیش رہتے ہیں
صدر تنظیم جناب سید  احمد پرویز یس یم ، جناب  صدیق ڈی ایف  ، جناب یونس رکن الدین ، جناب عنایت اللہ شابندری ، جناب امتیاز ادیاور ، جناب صادق مٹا ، مولوی عزیز الرحمن رکن الدین ، جناب نصیف خلیفہ ،  جناب عمران لنکا ،  جناب نثار رکن الدین

انکے علاوہ خلیج و اندرون ھند مقیم ہمارے ذمہ داران  جناب عتیق الرحمن منیری ،  جناب قاضیا یونس ، جناب ارشد محتشم ، جناب معاذ جوکاکو مسلسل ہمارے رابطہ میں ہیں اور ہمہ وقت ہر خدمت کے لئے تیار رہتے ہیں خصوصاً خلیج کونسل اور INF کے ذمہ داران کی طرف سے ہمیں جس طرح سے  تعاون مل رہا ہے  اس کے لئے ہم سبھی کے مشکور ہیں

ہم قاضی صاحبان و دیگر مؤقر علماء کرام کے بھی شکر گزار ہیں جنھوں نے موجودہ حالات کی نزاکت اور سنگینی کو مد نظر رکھتے ہوئے وقتاً فوقتاً عوام الناس اور نوجوانوں کو قیمتی نصائح اور ضروری ھدایات سے نوازتے رہے امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔

 اللہ آپ سب کو جزائے خیر عطا فرمائے اور مقامی طور پر کام کرنے والے تمام مخلص خادمین کو اللہ اپنے حفظ و امان میں رکھے اور دنیا سے اس مھلک وبا کا جلد سے جلد خاتمہ فرمائے آمین

 والسلام

جنرل سکریٹری
مجلس اصلاح وتنظيم بھٹکل

8/4/2020
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا